عیدالاضحیٰ پر کامیاب صفائی آپریشن: پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے لیے خراجِ تحسین کی قرارداد

پیر 1 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب اسمبلی میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر صوبے بھر میں کامیاب صفائی آپریشن پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی قرارداد جمع کروا دی گئی۔

یہ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں عیدالاضحیٰ کے دوران صفائی کے مثالی انتظامات کیے گئے۔

مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ثقافتی تنوع برائے مکالمہ و ترقی کے عالمی دن پر خصوصی پیغام

قرارداد کے متن کے مطابق ایوان وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں صفائی کے مؤثر اور مربوط آپریشن کو سراہتا ہے اور اسے بہترین انتظامی حکمتِ عملی کا مظہر قرار دیتا ہے۔

متن میں کہا گیا ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت تمام ورکرز نے بھرپور محنت، ذمہ داری اور لگن کے ساتھ فرائض انجام دیے، جبکہ صوبے کے تمام شہروں اور دیہات میں بلا تفریق صفائی کے انتظامات یقینی بنائے گئے۔

قرارداد میں وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی کارکردگی کو بھی سراہا گیا اور کہا گیا ہے کہ سڑکوں، گلیوں اور محلوں کی صفائی کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے۔

مزید کہا گیا ہے کہ عید کے دوران عرقِ گلاب اور فینائل کے استعمال سے ماحول کو صاف ستھرا اور خوشگوار بنایا گیا، جس کے باعث شہریوں کو نمایاں سہولت حاصل ہوئی۔

مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ارکانِ اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار

ایوان نے ستھرا پنجاب ٹیم کی کارکردگی کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ’صاف ستھرا پنجاب‘ وژن کی عملی تصویر ہے، جس سے عوام دوست طرزِ حکمرانی کی عکاسی ہوتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین نے پاکستان کے حقِ دفاع کی حمایت کردی، مذاکرات بہترین راستہ قرار

‘اپنے ساتھ کچھ لیکر نہ جائیں’، سوئٹزرلینڈ میں بھارتی سیاحوں کو شرمندگی کا سامنا، ہوٹل انتظامیہ کا سخت پیغام

اسلام آباد پولیس میں انتظامی ردوبدل: 20 افسران، 10 ایس ایچ اوز سمیت تبادلے و نئی تعیناتیاں

اسلامی بینک بنگلہ دیش کے نئے چیئرمین کی تقرری پر احتجاج، پولیس کی کارروائی

متنازع ٹوئٹس کیس: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر سماعت 4 جون تک ملتوی

ویڈیو

جنگلی حیات پر تحقیق اور آگاہی کے لیے سرگرم نوجوان جوڑے کی کہانی

آئندہ مالی سال کا بجٹ: کس کو ریلیف ملے گا اور کس پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھے گا؟

ایران ڈیل کے قریب ہیں، مگر جلد بازی نقصان دہ ہوگی، صدر ٹرمپ کا فوکس نیوز کو انٹرویو میں دعویٰ

کالم / تجزیہ

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی

گجرات کی گلیاں انور مسعود کو یاد کرتی ہیں

کوئٹہ سے تل ابیب تک