وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ثقافتی تنوع برائے مکالمہ و ترقی کے عالمی دن پر خصوصی پیغام

جمعرات 21 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان متنوع ثقافتوں، زبانوں، روایات اور اقدار کا مرکز ہے اور ثقافتی تنوع قومی شناخت اور تہذیبی ورثہ کی عکاس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ اربن فورم: مریم نواز نے پنجاب پویلین کا افتتاح کردیا، ’اپنی چھت اپنا گھر‘ پروگرام پر شرکا کو بریفنگ

ثقافتی تنوع برائے مکالمہ و ترقی کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں مریم نواز شریف نے کہا کہ ثقافتی تنوع سے اتحاد و یگانگت، مثبت اقدار، برداشت اور ہم آہنگی کو فروغ ملتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس دن کا مقصد عوام میں مکالمہ اور ترقی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تہذیب، ثقافت اور مشترکہ ورثے کی اہمیت کا شعور رکھنے والے افراد قابل تحسین ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ متنوع ثقافتی ورثہ دنیا بھر میں پنجاب کی پہچان ہے اور محکمہ اطلاعات و ثقافت صوبے بھر میں ثقافتی ورثے کے تحفظ کے سرگرم عمل ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ثقافت کا تحفظ، ہنر مندوں اور تخلیقی شخصیات کی سرپرستی صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

مزید پڑھیے:  شہر صرف سڑکوں اور عمارتوں کا نام نہیں، یہ انسانوں کی ترقی سے جڑے ہوتے ہیں :  مریم نواز کا ورلڈ اربن فورم میں خطاب

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہنرمندوں کی ملکی و بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی کو یقینی بنانا حکومت کا عزم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹیکس اصلاحات میں شفافیت کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ یقینی بنایا جائے، وزیر اعظم شہباز شریف

’آخر مزید کتنے بچوں کی جانیں جائیں گی؟‘، پمز میں 14 نومولود بچوں کی ہلاکت پر شوبز شخصیات پھٹ پڑیں

یورپ کے معمر ترین حکمران شاہ ہارالڈ پنجم انتقال کرگئے، نیا بادشاہ کون ہوگا؟

’روز 1300 بچے مر رہے ہیں، اگلے بچے کو مرنے سے بچائیں‘، وزیر صحت کا قومی اسمبلی میں جذباتی خطاب

کیرولین لیویٹ کا وائٹ ہاؤس میں آخری دن بچوں کے نام، بریفنگ روم میں جذباتی لمحات

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ