اٹلی میں 4 پاکستانی مزدوروں کے قتل کا معمہ حل، 2 پاکستانی گرفتار

منگل 2 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اٹلی کی پولیس نے جنوبی اٹلی میں ایک جل کر تباہ ہونے والی منی وین سے 4 پاکستانی نژاد زرعی مزدوروں کی لاشیں ملنے کے واقعے میں 2 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

اطالوی میڈیا کے مطابق یہ جلی ہوئی منی وین جنوبی اٹلی کے علاقے کالابریا کے ایک وسیع زرعی خطے میں واقع گاؤں امینڈولارا کے قریب ایک پیٹرول اسٹیشن سے برآمد ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ماہر افرادی قوت کے لیے اٹلی 10,500 ورک ویزے جاری کرے گا

رپورٹ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پیٹرول اسٹیشن کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں 2افراد کو وین کے دروازے باہر سے بند کرتے اور اس کے اندر آتش گیر

مائع پھینکتے ہوئے دیکھا گیا۔

فوٹیج کے مطابق اس کے فوراً بعد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی جبکہ دونوں افراد موقع سے فرار ہوگئے۔

فائر فائٹرز نے آگ بجھانے کے بعد گاڑی کے اندر سے 4 افراد کی لاشیں برآمد کیں۔

مقامی پولیس چیف انتونیو بوریلی کے مطابق، یہ بلاشبہ قتل کا واقعہ ہے، اب صرف اس کی تمام تفصیلات اور محرکات کا تعین کرنا باقی ہے۔

اخبار کے مطابق گزشتہ چند ماہ کے دوران اسی علاقے میں پاکستانی شہریوں کو لے جانے والی گاڑیوں اور منی وینز کو نذرِ آتش کرنے کے 14 واقعات پیش آ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے دیہاتی بہن بھائی نے اٹلی کی معروف یونیورسٹی کی اسکالرشپ کیسے حاصل کی؟

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زرعی مزدوری، رہائشی دستاویزات اور رہائش کے معاملات پر تارکینِ وطن کے مختلف گروہوں کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے، جسے ان واقعات کی ایک ممکنہ وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

پولیس نے گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ واقعے کے مزید پہلوؤں کی تحقیقات جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فلاڈیلفیا میں 5 خواتین کی ہلاکت کا خدشہ، گھر سے پریشان کن تصاویر اور ویڈیوز برآمد

مریم نواز کا سرکاری جہاز استعمال کرنا درست نہیں تھا، مگر دوسرے لوگوں سے بھی سوال ہونا چاہیے، عمار مسعود

گوگل اور ایمیزون کے ماہرین کی اہم رائے، باس کو ’نہ‘ کہہ کر بھی عزت اور اعتماد کیسے حاصل کریں؟

موٹاپے کا علاج صرف وزن کم کرنے تک محدود نہیں ہونا چاہیے، جانیے دیگر ضروری اہداف

ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں میں طوفانی بارشیں، کوہِ سلیمان اور سخی سرور میں سیلابی ریلے داخل

ویڈیو

لڑائی کے بعد ہنی مون کیسا رہا اور رشتہ تڑوانے میں کس کا ہاتھ تھا؟ ڈاکٹر نبیحہ کے انکشافات

پوری پاکستانی قوم اپنی افواج کے ساتھ حرمین کی حفاظت کے لیے ہر وقت تیار ہے، ارکان پارلیمنٹ کی رائے

حکومت کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کے لیے آئی ایم ایف سے بات کی جائےگی، شائستہ پرویز ملک

کالم / تجزیہ

غلطی، معافی، اور نفسیاتی قید

مکہ امت کی ریڈلائن ہے؟

نئے انتظامی یونٹ: پیپلز پارٹی کیوں غصے میں ہے؟