’اگر میں نہ ہوتا تو تم جیل میں ہوتے‘، ٹرمپ نے نیتن یاہو سے انتہائی تلخ اور گالیوں سے بھرپور فون کال کی تصدیق کردی

بدھ 3 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ ہونے والی ایک انتہائی تلخ اور گالیوں سے بھرپور فون کال کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔

صدر ٹرمپ نے تصدیق کی کہ انہوں نے لبنان میں کشیدگی بڑھانے کے معاملے پر اسرائیلی وزیراعظم پر شدید تنقید کی اور سخت الفاظ استعمال کیے۔ یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی جب لبنان میں اسرائیل کے بڑھتے ہوئے حملوں کے باعث امریکا اور ایران کے درمیان نازک جنگ بندی کا عمل شدید خطرے میں پڑ گیا ہے۔

تم بالکل پاگل ہو، اگر میں نہ ہوتا تو تم جیل میں ہوتے

امریکی نیوز آؤٹ لیٹ ’ایکسیوس‘ نے باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ صدر ٹرمپ نے فون کال کے دوران نیتن یاہو کو ’پاگل‘ کہا اور ان پر ناشکری کا الزام لگایا۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے نیتن یاہو سے سخت لہجے میں کہا کہ ’تم بالکل پاگل ہو۔ اگر میں نہ ہوتا تو تم جیل میں ہوتے، میں تمہاری حفاظت کر رہا ہوں، لیکن اب سب تم سے نفرت کرتے ہیں جس کے باعث سب اسرائیل سے بھی نفرت کرتے ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں:ایران نے جوہری ہتھیار نہ بنانے پر اتفاق کر لیا، مستقبل میں مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات کا امکان ہے، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ٹرمپ نے ’پوڈ ون فورس‘ پوڈکاسٹ کے دوران نیویارک پوسٹ کی مرانڈا ڈی وائن سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں نے نیتن یاہو کے لیے انتہائی سخت اور نازیبا الفاظ استعمال کیے، تاہم انہوں نے صورتحال کو سنبھالتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ’ہم نے ماضی میں ایک ساتھ بہت اچھا کام بھی کیا ہے‘۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ایکسیوس کی رپورٹ درست ہے، تو ٹرمپ کا جواب تھا کہ’ہاں، جی ہاں‘۔ میں اسے غصہ نہیں کہوں گا، میں لبنان کے ساتھ مسلسل لڑائی پر تھوڑا پریشان تھا۔ کسی موقع پر میں نے ضرور کہا کہ بی بی (نیتن یاہو)، ہمیں اسے اب روکنا ہوگا‘۔ تاہم اسرائیلی حکام نے اس گفتگو پر کوئی تبصرہ نہیں کیا اور اسرائیلی میڈیا نے بھی دونوں رہنماؤں کے مابین کشیدگی اور اس تلخی کو کوئی اہمیت نہیں دی۔

لبنان محاذ پر ایران کا ردعمل اور مذاکرات کی معطلی

میڈیا رپورٹس کے مطابق سفارتی محاذ پر کشیدگی اس وقت عروج پر پہنچ گئی جب نیتن یاہو نے بیروت پر دوبارہ حملوں کا حکم دیا۔ اس کے ردعمل میں تہران نے واضح کیا کہ وہ اس اقدام کو تمام محاذوں پر جنگ بندی کی خلاف ورزی سمجھتا ہے اور اس کا ذمہ دار امریکا کو قرار دیا۔ ایران نے واشنگٹن کے ساتھ جاری بالواسطہ مذاکرات کو بھی فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔

شروع میں صدر ٹرمپ نے اس اعلان کو نظر انداز کیا، لیکن بعد میں انہوں نے لبنان میں اسرائیلی حملوں کے حوالے سے ایرانی خدشات کو کم کرنے کی کوشش کی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی تاریخ میں پہلی بار انہوں نے ثالثوں کے ذریعے لبنانی تنظیم حزب اللہ کے ساتھ اپنے خیالات کا تبادلہ کیا ہے تاکہ لڑائی کو روکا جا سکے۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر پوسٹ کیا کہ ’بیروت میں کوئی فوج نہیں جائے گی اور جو بھی فوجی راستے میں ہیں وہ پہلے ہی واپس بھیج دیے جا چکے ہیں‘۔ انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ حزب اللہ نے بھی اسرائیل پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

ایران سے معاہدے کی امیدیں اور آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات کی خواہش

واضح رہے کہ بعد ازاں انٹرویو کے دوران صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ طویل مدتی مذاکرات کے حوالے سے پرامیدی کا اظہار کیا اور کہا کہ معاملات ’تیزی سے بہتری کی طرف جا رہے ہیں‘۔ انہوں نے اصرار کیا کہ ان کی اولین ترجیح ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے اور ایران اس شرط پر راضی ہے۔

امریکی صدر نے ایک بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای جنگ کے خاتمے کے فیصلوں میں مکمل طور پر شریک ہیں۔ ٹرمپ نے خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ’میں ان سے ملنا چاہوں گا اور دونوں رہنما ممکنہ طور پر کسی نہ کسی وقت ملاقات کریں گے، جس کا انحصار اس بات پر ہے کہ حالات کیسے چلتے ہیں‘۔

دوسرا طریقہ اچھا نہیں ہے، ایران پر بمباری کی دھمکی

صدر ٹرمپ نے ایران کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ’اب ہمیں فیصلہ کرنا ہوگا کہ کیا ہم معاہدہ سائن کریں یا دوسرا طریقہ اپنائیں اور دوسرا طریقہ اچھا نہیں ہے‘۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا دوسرے طریقے سے مراد ایران پر بمباری ہے، تو ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ ’ہاں، لیکن ہمیں زمینی فوج بھیجنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، میں انسانی ہمدردی کے نقطہ نظر سے اچھے طریقے (معاہدے) سے معاملہ حل کرنا پسند کروں گا‘۔

امریکی صدر نے ملکی معیشت پر بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایران کا تنازع ختم ہونے سے امریکا میں پیٹرول اور توانائی کی قیمتیں کم ہو جائیں گی، جس سے افراطِ زر (مہنگائی) پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان، سری لنکا اور بنگلادیش ویمنز انڈر 19 سہ فریقی سیریز کا شیڈول جاری

اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

ریاست مخالف بیانیہ چلانے پر کارروائی، بلوچستان کے 95 یونیورسٹی اساتذہ سمیت 100 سرکاری ملازمین برطرف

آسان ٹیکس اسکیم: ایف بی آر افسران اور تاجر نمائندوں کا مل کر دکانداروں کی رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ

گیسٹیک 2026: یو جی ڈی سی کی غیرملکی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

ریاست مخالف بیانیہ چلانے پر کارروائی، بلوچستان کے 95 یونیورسٹی اساتذہ سمیت 100 سرکاری ملازمین برطرف

علی امین گنڈاپور اور سہیل آفریدی کی لڑائی، وفاقی آئینی عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

کھیل میں سیاست کی گنجائش نہیں، بھارتی ٹیم کا رویہ ناقابل قبول ہے، پاکستانی شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘