کوشش ہے عوام پر کوئی نیا ٹیکس نہ لگائیں، 10 جون کو بامقصد بجٹ پیش کیا جائےگا، وزیر خزانہ

بدھ 3 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ وفاقی بجٹ کو بامقصد بنانے کے لیے تمام متعلقہ فریقوں سے مشاورت جاری رکھے ہوئے ہے اور 10 جون کو بامقصد بجٹ پیش کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: بجٹ میں سولر پینلز پر عائد ٹیکس میں کتنے فیصد اضافہ کیا جا سکتا ہے؟

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ہونے والی حالیہ ملاقات انتہائی مثبت ماحول میں ہوئی۔ بجٹ سے متعلق مشاورت کا سلسلہ جاری رہے گا اور اس ہفتے کے اختتام پر مزید ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت بجٹ سازی کے عمل میں تمام اتحادی جماعتوں، متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو ساتھ لے کر آگے بڑھ رہی ہے تاکہ معاشی فیصلوں پر وسیع اتفاق رائے پیدا کیا جا سکے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیاکہ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ عوام پر کسی نئے ٹیکس کا بوجھ نہ ڈالا جائے۔

وزیر خزانہ نے کہاکہ محصولات میں اضافے کے لیے ٹیکس نظام کو مزید مؤثر بنانے، انفورسمنٹ کو مضبوط کرنے اور ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے پر توجہ دی جا رہی ہے تاکہ ٹیکس وصولی میں نمایاں بہتری لائی جا سکے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومتی معاشی ٹیم بجٹ کی تیاری کے دوران مختلف تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ ایسا بجٹ پیش کیا جا سکے جو ملکی معیشت کے استحکام اور ترقی میں معاون ثابت ہو۔

مزید پڑھیں: وفاقی بجٹ 27-2026: پراپرٹی اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو کتنے بڑے ٹیکس ریلیف کا امکان؟

واضح رہے کہ قبل ازیں 5 جون کو وفاقی بجٹ پیش کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم اب تاریخ تبدیل کردی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی آئی اے اور ایئر فرانس کا اشتراک، ایک ہی ٹکٹ پر یورپ کے 21 شہروں کا سفر ممکن

راول ڈیم صفائی مہم، 200 سے زیادہ رضاکاروں کی شرکت، 2 ٹن کچرا اٹھا لیا

پاکستان میں مذہبی آزادی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ’آئی آر ایف پیس بلڈر فورم‘ اگست میں شروع ہوگا

جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیر العظیم انتقال کر گئے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کردیا گیا

ویڈیو

اسحاق ڈار کی فلپائن میں سری لنکا اور مصر کے وزرائے خارجہ سے اہم ملاقاتیں

پاکستان نے ہاتھ کھڑے کردیے، ایران کو الٹی میٹم، کاکروچ جنتا پارٹی احتجاج سے مودی پریشان، نواز شریف کی انوکھی خواہش

بھارت میں طلبا احتجاج نہیں، ہندتوا فاشسٹ سوچ کے خلاف بغاوت ہوئی ہے، سابق سینیٹر مشاہد حسین سید

کالم / تجزیہ

مزید عدالتیں یا بہتر انصاف؟

فلم تھری ایڈیٹس کے حقیقی رانچھو کی اصل جنگ

کشمیر انتخابات: تصویر کا ایک رخ یہ بھی ہے