وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ماحولیات کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں پلاسٹک کے خاتمے، شجرکاری کے فروغ اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے عوام سے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے اور قدرتی وسائل کے تحفظ کی اپیل کی۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد: پاکستان ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کے زیراہتمام راول جھیل میں صفائی مہم
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں سموگ کے تدارک اور فضائی آلودگی کی نگرانی کے لیے جدید اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
انہوں نے گزشتہ سال ماحولیاتی بہتری پر سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور متعلقہ ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ گرین پنجاب اور پلانٹ فار پاکستان وژن کے تحت شجرکاری مہم جاری ہے اور نئی نسل کے بہتر مستقبل کے لیے ماحول کا تحفظ ناگزیر ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور چین کے درمیان تجارت، زراعت، ماحولیات اور میڈیا سمیت متعدد معاہدوں پر دستخط
انہوں نے عوام سے پلاسٹک ترک کرنے اور ماحول دوست طرزِ زندگی اپنانے کا عہد کرنے کی اپیل بھی کی۔














