چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر نے اہم پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 27 جولائی 2026 کو منعقد ہوں گے۔
انہوں نے بتایا کہ انتخابات کے انعقاد تک انتخابی ضابطہ اخلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، جبکہ نئی ترقیاتی اسکیموں، سرکاری تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے تاکہ انتخابی عمل کی شفافیت اور غیر جانبداری کو یقینی بنایا جا سکے۔
چیف الیکشن کمشنر کے مطابق امیدوار 9 جون سے 19 جون 2026 تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا سکیں گے، جبکہ پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر الیکشن: مہاجرین کی 12 نشستوں سمیت 45 انتخابی حلقوں کی حتمی فہرست جاری
انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ آزاد، منصفانہ اور پرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ فوج اور دیگر سیکیورٹی فورسز امن و امان برقرار رکھنے اور انتخابی عمل کے پرامن انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت کریں گی۔














