آزاد کشمیر الیکشن: مہاجرین کی 12 نشستوں سمیت 45 انتخابی حلقوں کی حتمی فہرست جاری

پیر 18 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے مہاجرین کی 12 نشستوں سمیت مجموعی طور پر 45 انتخابی حلقوں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے، جس کے بعد خطے میں عام انتخابات کے انعقاد کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں۔

مزید پڑھیں: آزاد جموں و کشمیر میں انتخابات، الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستیں شائع کردیں

تمام 45 حلقوں کی حتمی فہرست جاری ہونے کے بعد اگلے مرحلے میں انتخابی شیڈول کا اعلان کیا جائے گا، اور آزاد جموں و کشمیر میں عام انتخابات جولائی میں متوقع ہیں۔اس وقت آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں اور جوڑ توڑ کا عمل جاری ہے۔

مہاجرین کی 12 نشستیں آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں خصوصی اہمیت رکھتی ہیں، جن پر پاکستان کے مختلف شہروں میں مقیم کشمیری مہاجرین ووٹ کاسٹ کرتے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتیں انتخابی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں، جبکہ پی ٹی آئی کی آزاد کشمیر میں رجسٹریشن کی درخواست مسترد کردی گئی ہے، جس کے بعد امکان ہے کہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لیں گے۔

دوسری جانب جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے مہاجرین کی نشستیں ختم کرنے کے لیے 9 جون کو لانگ مارچ کی کال دے دی ہے۔

مزید پڑھیں: آزاد جموں و کشمیر ہائیکورٹ میں صدر کشمیر کے انتخابی طریقہ کار کے خلاف آئینی رٹ دائر

وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے بھی اس حوالے سے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں عام انتخابات سے قبل مہاجرین کی نشستوں سے متعلق فیصلہ ہونا ضروری ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن مہاجرین کی نشستوں کے خاتمے یا کمی کی مخالف ہے، اور ان کا مؤقف ہے کہ یہ ایک آئینی معاملہ ہے کسی کو یہ اختیار نہیں دیا جا سکتا کہ وہ مہاجرین کی نشستیں ختم کرنے کا مطالبہ کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

  اسلام آباد میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کی تقریبات کا آغاز، سیالکوٹ کی فٹبال نے میلہ لوٹ لیا

عمران خان کی حکومت کے خاتمے میں بیرونی سازش ثابت نہیں، سائفر پر بحث پرانا سیاسی بیانیہ

ایران پر حملے کا فیصلہ ایک گھنٹے میں کرنے والا تھا لیکن پھر معاملہ مؤخر کردیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان اور ایشیائی بینک کے درمیان بڑا معاہدہ، این-5 کی تعمیرِ نو کے لیے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ویڈیو

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

بلوچستان کے نوجوانوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے پروگرام میں بھرپور شرکت

سعد رفیق کیخلاف سوشل میڈیا مہم، شیخ سائرہ کی روتے ہوئے لیگی رہنما سے اپیل، ایران پر حملے کی تیاری، امریکا کا پیغام

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا

قدم قدم سوئے حرم