ایبولا وائرس پھیلنے کا خطرہ، یو اے ای نے 3 ممالک کے شہریوں پر ویزا پابندیاں عائد کردیں

جمعہ 5 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

متحدہ عرب امارات نے ایبولا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر 3 افریقی ممالک کے شہریوں کے لیے نئی ویزا پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

یہ اقدامات قومی سطح پر تیاری اور حفاظتی حکمتِ عملی کے تحت کیے گئے ہیں تاکہ ممکنہ صحت کے خطرات سے نمٹا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات کا اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان

یہ فیصلہ National Emergency Crisis and Disasters Management Authority (NCEMA) اور Federal Authority for Identity, Citizenship, Customs and Port Security (ICP) کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کیا گیا ہے۔ یہ پابندیاں یوگنڈا، گونگو اور جنوبی سوڈان کے شہریوں پر لاگو ہوں گی۔

اعلامیے کے مطابق ان ممالک کے شہریوں کے لیے تمام نئی ویزا درخواستیں، بشمول وزٹ ویزا، معطل کر دی گئی ہیں۔ اسی طرح ان ممالک سے آنے والے یا ان کے راستے سے ٹرانزٹ کرنے والے مسافروں کے داخلے پر بھی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات کی تاریخ میں پہلی بار 5 کرکٹرز کو شہریت مل گئی، قومی ٹیم میں شامل

تاہم وہ افراد جو سفر سے قبل 21 دن مسلسل ان تینوں ممالک سے باہر رہے ہوں ان پر یہ پابندیاں لاگو نہیں ہوں گی اور انہیں متحدہ عرب امارات میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔ یہ اقدامات 6 جون 2026 کو دوپہر 1 بجے سے نافذ العمل ہوں گے اور عالمی صحت کی صورتحال کے مطابق ان میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔

پابندیوں کے باوجود متحدہ عرب امارات اور متاثرہ ممالک کے درمیان کارگو آپریشنز معمول کے مطابق جاری رہیں گے جبکہ ٹرانزٹ پروازیں بھی متاثر نہیں ہوں گی تاکہ بین الاقوامی تجارت اور فضائی آمدورفت برقرار رہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر واپس کردیے، اسٹیٹ بینک کی تصدیق

حکام کے مطابق یہ فیصلہ ایبولا وائرس سے متعلق عالمی پیش رفت کے تناظر میں ایک احتیاطی اقدام ہے جس کا مقصد عوامی صحت کا تحفظ اور بیماری کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنا ہے۔

NCEMA اور ICP نے کہا ہے کہ وہ عالمی صحت کی صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں اور بین الاقوامی و مقامی اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب