فلک شبیر کے مختصر لباس پر پابندی کے مطالبے پر علیزے شاہ ماضی کا سچ سامنے لے آئیں

اتوار 7 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی فلک شبیر اور سارہ خان، جو حال ہی میں اپنی دوسری بیٹی کی پیدائش کے بعد سرخیاں بٹور رہے ہیں، ایک نئے تنازعے کی زد میں آگئے ہیں۔

 گلوکار فلک شبیر نے حال ہی میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ایک متنازعہ مطالبہ کیا تھا کہ خواتین کے مختصر یا جسم کی نمائش کرنے والے لباس پہننے پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: عوامی مقامات پر مختصر لباس: فلک شبیر کے بیان نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی

 ان کا کہنا ہے کہ وہ اب 2 بیٹیوں کے باپ بن چکے ہیں اور وہ نہیں چاہتے کہ ان کی بیٹیاں ایسے ماحول یا لباس سے متاثر ہوں، فلک شبیر کے اس بیان کے بعد، ان کے ساتھ ماضی میں کام کرنے والی خوبرو اور بے باک اداکارہ علیزے شاہ میدان میں آگئی ہیں اور انہوں نے فلک شبیر اور ان کی اہلیہ سارہ خان کے دوہرے معیار کو سرِعام بے نقاب کر دیا ہے۔

علیزے شاہ، جنہوں نے فلک شبیر کے مشہور میوزک ویڈیو ‘یاداں’ میں ان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا، نے اس پراجیکٹ کے پسِ پردہ حقائق سے پردہ اٹھایا ہے۔

 اداکارہ نے انکشاف کیا کہ فلک شبیر نے خود انہیں اس ویڈیو میں کاسٹ کیا تھا اور ان کی شدید غیر سنجیدگی اور عدم اطمینان کے باوجود انہیں مختصر لباس پہننے پر مجبور کیا گیا تھا۔

یہ بھی پرھیں: ہانیہ عامر اور یشما گل کے مختصر لباس پر تنقید؟ حنا بیات کا وضاحتی بیان آگیا

 علیزے شاہ نے یہ چونکا دینے والا انکشاف بھی کیا کہ ان کی اس میوزک ویڈیو کے لیے تمام مختصر لباس کسی اور نے نہیں بلکہ خود فلک شبیر کی اہلیہ سارہ خان نے ڈیزائن اور اسٹائل کیے تھے۔

اداکارہ نے یہ بھی واضح کیا کہ انہوں نے شوٹنگ کے دوران فلک شبیر سے رومانوی مناظر کو کم کرنے کی بارہا درخواست کی تھی، لیکن ان کی التجا کو رد کرتے ہوئے ان سے وہ مناظر زبردستی کروائے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت کا 2 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال اور پاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال

جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا، 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

مون سون بارشیں جاری، چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب اور کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

ویڈیو

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

آزاد کشمیر الیکشن: گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، کس کا پلڑا بھاری؟

پہلا ٹیسٹ: برائن لارا اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کالم / تجزیہ

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار