عوامی مقامات پر مختصر لباس: فلک شبیر کے بیان نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی

ہفتہ 6 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف گلوکار فلک شبیر کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے عوامی مقامات پر لباس کے ضابطے کے نفاذ کی اپیل نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ کچھ صارفین نے ان کے مؤقف کی حمایت کی، جبکہ بڑی تعداد نے اسے ذاتی آزادیوں میں مداخلت قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں:سجاد علی کے انکار کے بعد فلک شبیر کا بڑا اعلان، ’پاکستان آئیڈل‘ کو اپنے گانے مفت استعمال کی اجازت دیدی

پاکستانی موسیقی کی دنیا کے معروف گلوکار فلک شبیر ایک حالیہ سوشل میڈیا بیان کے بعد عوامی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ ویپ پوڈز کے خلاف پنجاب حکومت کے کریک ڈاؤن کو سراہتے ہوئے انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا کہ بازاروں، سڑکوں اور دیگر عوامی مقامات پر مختصر لباس پہننے والے افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔

فلک شبیر نے اپنے پیغام میں کہا کہ 2 بیٹیوں کے والد کی حیثیت سے وہ سمجھتے ہیں کہ اگر اس مسئلے پر توجہ نہ دی گئی تو معاشرہ ثقافتی طور پر نقصان کا شکار ہو سکتا ہے۔

فلک شبیر کی اہلیہ اور معروف اداکارہ سارہ خان کی جانب سے بھی اس بیان کو سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے کے بعد یہ معاملہ تیزی سے وائرل ہوگیا اور مختلف پلیٹ فارمز پر اس پر بحث شروع ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:نصرت فتح علی کی قوالی گانے پر گلوکار فلک شبیر نے عاطف اسلم پر تنقید کیوں کی؟

سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے فلک شبیر کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے اسے ’اخلاقی پولیسنگ‘ قرار دیا۔ بعض صارفین کا کہنا تھا کہ لباس کا انتخاب ہر فرد کا ذاتی حق ہے اور معاشرتی اقدار کے نام پر لوگوں کی نجی آزادیوں کو محدود نہیں کیا جا سکتا۔ کئی تبصروں میں یہ سوال بھی اٹھایا گیا کہ اگر اسلامی اصولوں کی بات کی جا رہی ہے تو پھر شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد کو بھی اسی معیار پر پرکھا جانا چاہیے۔

کچھ صارفین نے فلک شبیر اور سارہ خان کی پیشہ ورانہ زندگی کا حوالہ دیتے ہوئے ان کے مؤقف میں تضاد کی نشاندہی کی، جبکہ بعض نے گلوکاری کے پیشے کو موضوع بنا کر طنزیہ تبصرے کیے۔ دیگر صارفین نے یہ مؤقف اختیار کیا کہ ثقافت اور سماجی رویے وقت کے ساتھ تبدیل ہوتے رہتے ہیں اور لباس بھی اسی ارتقائی عمل کا حصہ ہے۔

کئی تبصروں میں فلک شبیر کے بیرونِ ملک قیام اور ان کے خاندان کے لندن میں رہنے کا حوالہ بھی دیا گیا۔ ناقدین کا کہنا تھا کہ اگر مغربی معاشروں میں مختلف طرزِ لباس کو قبول کیا جاتا ہے تو پھر پاکستان میں اس حوالے سے سخت پابندیوں کا مطالبہ تضاد محسوس ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سارہ خان کے خوبصورت فیملی فوٹوز اور ویڈیو وائرل

دوسری جانب بعض صارفین نے فلک شبیر کی رائے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مقامات پر لباس کے حوالے سے کچھ سماجی حدود اور اقدار کا خیال رکھا جانا چاہیے۔ تاہم مجموعی طور پر یہ معاملہ سوشل میڈیا پر روایتی اقدار، مذہبی حساسیت، ثقافتی شناخت اور فرد کی ذاتی آزادی کے درمیان توازن سے متعلق ایک وسیع بحث کی شکل اختیار کر چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیراماؤنٹ اور وارنر برادرز ڈسکوری کے اربوں ڈالر کے انضمام کو عدالتی حکم سے روک دیا گیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 جیتنے پر اسپین پر ڈالروں کی بارش، کتنا انعام ملا؟

کینیڈا میں جنگلاتی آگ بے قابو، دھوئیں نے امریکا کے کئی علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا

سی پی ایل 2026، صائم ایوب جمیکا کنگز مین اسکواڈ کا حصہ بن گئے

پاکستان اور کینیڈا کا دوطرفہ تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقاتیں متوقع

کراچی سو رہا تھا، مگر ’منی برازیل‘ جاگ رہا تھا، لیاری میں فٹبال فائنل کی رات کیسی گزری؟

نورین نیازی کے بیان پر عوام کا شدید غصہ، مولانا فضل الرحمان معافی نہ مانگنے پر بضد، کالعدم ایکشن کمیٹی کی بڑی سازش

کالم / تجزیہ

ورلڈ کپ ختم ہوا، کہانی نہیں

کیا واقعی کچھ ہونے والا ہے؟

ایک اور وکلا تحریک: ہماری توبہ، ہمیں معاف رکھیں