ہانیہ عامر اور یشما گل کے مختصر لباس پر تنقید؟ حنا بیات کا وضاحتی بیان آگیا

پیر 6 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینئراداکارہ حنا بیات نے مختصر لباس پر تنقید کرنے کے بعد اپنا وضاحتی بیان جاری کردیا۔

حنا بیات نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو اپلوڈ کرتے ہوئے کہا کہ میں ایسے تمام سوشل میڈیا پیچز پر قربان جاؤں جن کے پاس اپنا تو کوئی کانٹنٹ ہوتا نہیں لیکن کہیں سے بھی کسی کی کہی ہوئی بات اٹھا لیتے ہیں اور یہ نہیں دیکھتے کہ  بات کیا اور کس طرح ہو رہی تھی اور شہہ سرخی بنا کر وائرل کردیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ہانیہ عامر اور دنانیر مبین کا رقص، ویڈیوز وائرل

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے کانٹینٹ کے بعد ان پیچز کو ویوز تو مل جائیں گے کیونکہ آپ نے 3، 4 وہ نام لیے ہیں جن کے بارے میں لوگ جاننا چاہتے ہیں لیکن جن شخصیات سے ان باتوں کو جوڑا گیا اس سے غلط فہمیاں ہوئیں اور ان کی دل آزاری بھی ہوئی ہے۔ یہ کون سا کانٹینٹ ہے کہ آپ لوگوں کے دل برے کر دیتے ہیں۔ کسی سے ایسی بات منسوب کر دیتے ہیں جو انہوں نے کہی بھی نہیں ہوتی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hina Bayat (@hinakhwajabayatofficial)

انہوں نے اعتراف کیا کہ میں نے یہ بات ضرور کی تھی کہ ہمارا پہناوا آج کل کہیں پر نظر نہیں آ رہا۔ آج کل تو پشواس اور انگرکھا بھی کہیں نظر نہیں آرہا تو اسی طرح اب لہنگے اور غرارے کے ساتھ اب قمیص بھی کہیں نظر نہیں آتی۔ تو پھر یہ بات ایسے کس طرح ہو گئی کہ میں نے ہانیہ عامر اور یشما گل کو جج کیا ہے؟

حنا بیات کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ میں خدا نہیں ہوں اور اللہ نہ کرے کہ میں کسی کو جج کروں لیکن اللہ آپ کو جج کرے گا جو اپنے ویوز بڑھانے کے لیے بات کو کوئی اور رنگ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ ہم سب کو ہدایت دے اور ہر طرح کے شر سے محفوظ رکھے۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کے ساتھ دوستی ہوجائے تو کوئی ہرج نہیں ہے، یشما گل

واضح رہے کہ پاکستانی اداکارہ یشما گل کی بہن کی شادی پر ہانیہ عامر اور یشما کے مختصر لباس میں رقص پر صارفین کی جانب سے خوب تنقید کی جا رہی تھی ایسے میں سینئر اداکارہ حنا بیات کا بھی ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’میں سوچتی ہوں کہ کیا لوگ آج کل بھول گئے ہیں کہ قمیض نام کی بھی کوئی چیز ہوتی ہے‘۔

اداکارہ کے اس بیان کے بعد صارفین نے کہا کہ حنا بیات نے یہ بات ہانیہ عامر اور یشما گل کے لیے کی ہے جنہوں نے شادی کی تقریب میں لہنگا چولی پہن رکھی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم