گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور اب تک 24 میں سے 17 حلقوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج سامنے آ چکے ہیں۔ ابتدائی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی 10 نشستیں جیت کر سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے، جبکہ مسلم لیگ (ن) اور مجلس وحدت مسلمین ایک، ایک نشست حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔ اس کے علاوہ 6 حلقوں میں آزاد امیدواروں نے کامیابی سمیٹی ہے۔
مزید پڑھیں: گلگت بلتستان انتخابات سبوتاژ کرنے کے لیے پی ٹی آئی افراتفری پر اتر آئی
غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی نے گلگت، نگر، اسکردو، کھرمنگ، شگر اور غذر کے مختلف حلقوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ پارٹی کے کامیاب امیدواروں میں امجد حسین، محمد علی اختر، ذوالفقار علی مراد، سید توقیر مہدی، فدا محمد ناشاد، ناصر علی خان، اقبال حسن، عمران ندیم اور سید جلال شاہ شامل ہیں۔
GB Election 2026: Vote for PML-N candidates. Vote for the Sher. Vote for progress, development, and a brighter Gilgit-Baltistan.#GBSherKa #SherGBMein pic.twitter.com/oszP681xBA
— PMLN (@pmln_org) June 6, 2026
آزاد امیدواروں نے بھی کئی اہم حلقوں میں کامیابی حاصل کی۔ گلگت کے حلقہ جی بی اے-3 سے سید سہیل عباس، ہنزہ سے نیک نام کریم، دیامر سے سید امام مالک، غذر سے امان علی اور گھانچے کے دو حلقوں سے انور علی اور اسد شفیق کامیاب قرار پائے۔

اسکردو کے حلقہ جی بی اے-8 میں مجلس وحدت مسلمین کے محمد کاظم نے سخت مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی، جبکہ گھانچے کے حلقہ جی بی اے-22 سے مسلم لیگ (ن) کے محمد ابراہیم ثنائی فتح یاب ہوئے۔
دوسری جانب کئی حلقوں میں ووٹوں کی گنتی ابھی جاری ہے۔ گلگت کے حلقہ جی بی اے-2 میں مسلم لیگ (ن) کے حفیظ الرحمان برتری حاصل کیے ہوئے ہیں، جبکہ استور کے دونوں حلقوں اور دیامر کے متعدد حلقوں میں بھی مسلم لیگ (ن) اور آزاد امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ جاری ہے۔
نکلو پاکستان کی خاطر
نکلو اپنے مستقبل کی خاطر#گلگت_بلتستان_خان_کا pic.twitter.com/l1tBnJaxPA— PTI (@PTIofficial) June 6, 2026
مزید پڑھیں:گلگت بلتستان انتخابات: ووٹرز سیاسی جماعتوں سے کیا چاہتے ہیں؟
گلگت بلتستان اسمبلی کی 24 نشستوں کے لیے ہونے والے انتخابات میں مجموعی طور پر 403 امیدوار میدان میں تھے، جن میں 395 مرد اور 8 خواتین امیدوار شامل تھیں۔ پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔
غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی اس وقت سب سے بڑی سیاسی قوت کے طور پر سامنے آئی ہے، تاہم باقی حلقوں کے نتائج اور بعد ازاں مخصوص نشستوں کی تقسیم حتمی سیاسی منظرنامے کا تعین کرے گی۔
Gilgit-Baltistan mein teeron ki barish. The Pakistan Peoples Party is emerging as the single largest party and we will be attempting to form government. I am grateful to the people for their trust and congratulations to Jiyalas on their victory.
— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) June 7, 2026
گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھر رہی ہے، حکومت بنانے کی کوشش کریں گے، بلاول بھٹو
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاوال بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے ابتدائی نتائج پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ’تیروں کی بارش‘ ہوئی ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت کے طور پر سامنے آ رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت سازی کی کوشش کرے گی۔ انہوں نے عوام کا اعتماد حاصل ہونے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے پارٹی کارکنوں اور جیالوں کو انتخابی کامیابی پر مبارکباد بھی دی۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، جس پر وہ ان کے شکر گزار ہیں، جبکہ پارٹی کے کارکنوں کی محنت اور کامیابی بھی قابلِ ستائش ہے۔
غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی اس وقت سب سے بڑی (10) سیاسی قوت کے طور پر سامنے آئی ہے، تاہم باقی حلقوں کے نتائج اور بعد ازاں مخصوص نشستوں کی تقسیم حتمی سیاسی منظرنامے کا تعین کرے گی۔














