تیزاب گردی کی شکار ڈاکٹر ماہ نور کی حالت اب کیسی ہے؟

پیر 8 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

طبی ماہرین کے مطابق کوئٹہ میں تیزاب گردی کے افسوسناک واقعے میں جھلس کر زخمی ہونیوالی ڈاکٹر ماہ نور ناصر کو بروقت کراچی منتقل کیے جانے کے باعث کسی بھی اہم عضو کو شدید اور ناقابل تلافی نقصان پہنچنے سے بچایا جا سکا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو دی گئی طبی بریفنگ میں اسپتال کے ماہرین نے بتایا کہ تیزاب سے متاثرہ مریضوں کے علاج میں وقت انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے کیونکہ تیزاب کے اثرات تیزی سے جسم پر مرتب ہوتے ہیں اور فوری طبی مداخلت نہ ہونے کی صورت میں زخموں کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق عام جلنے کے واقعات کے برعکس تیزاب سے ہونے والے زخموں میں ردعمل ظاہر کرنے کے لیے وقت بہت محدود ہوتا ہے، اس لیے متاثرہ مریض کو جلد از جلد خصوصی طبی سہولیات سے آراستہ مرکز تک پہنچانا ناگزیر ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ سول اسپتال میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب سے حملہ، مبینہ ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

انہوں نے واضح کیا کہ لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر کی بروقت کراچی منتقلی اور فوری طبی نگہداشت علاج کے عمل میں فیصلہ کن ثابت ہوئی۔

آغا خان اسپتال کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ اگر متاثرہ مریضہ کو فوری طور پر خصوصی علاج کے مرکز منتقل نہ کیا جاتا تو تیزاب کے اثرات جسم کے اہم اعضا کو زیادہ نقصان پہنچا سکتے تھے۔

ان کے مطابق بروقت طبی رسپانس اور فوری منتقلی کی بدولت ممکنہ پیچیدگیوں کو کم کرنے میں مدد ملی اور کسی عضو کے ضائع ہونے کے خطرات سے بچاؤ ممکن ہوا۔

مزید پڑھیں: خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کے دوران بہادری دکھانے والے وارڈ بوائے سے وزیراعلیٰ بلوچستان کا ٹیلیفونک رابطہ، ایوارڈ کا اعلان

طبی ماہرین نے حکومت بلوچستان کی جانب سے پیپلز ایئر ایمبولینس کے ذریعے متاثرہ مریضہ کی فوری منتقلی کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی طبی حالات میں تیز رفتار فضائی منتقلی مریضوں کی جان بچانے اور سنگین طبی نقصانات سے محفوظ رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر کی حالت بتدریج بہتر ہو رہی ہے اور انہیں جدید طبی سہولیات اور ماہر معالجین کی نگرانی میں علاج فراہم کیا جا رہا ہے، ماہرین نے امید ظاہر کی کہ علاج اور بحالی کا عمل مثبت انداز میں جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں: لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب گردی کے اندوہناک واقعے کے خلاف کوئٹہ میں احتجاج، ماہرہ خان بھی بول پڑیں

طبی ماہرین کے مطابق اس واقعے نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ ہنگامی حالات میں بروقت طبی رسپانس، فوری منتقلی اور جدید طبی سہولیات تک فوری رسائی مریضوں کی جان بچانے اور مستقل جسمانی نقصان سے محفوظ رکھنے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔

چند روز قبل کوئٹہ میں نامعلوم شخص کی جانب سے لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر تیزاب پھینکنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں وہ جھلس کر زخمی ہو گئی تھیں۔

واقعے کے بعد حکومت بلوچستان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں پیپلز ایئر ایمبولینس کے ذریعے کراچی منتقل کیا، جہاں آغا خان اسپتال میں ان کا خصوصی علاج جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کو مشکلات، کیا ناراض اراکین بجٹ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں؟

سندھ سے بلوچستان، کشمیر تا گلگت: کیا پیپلز پارٹی موجودہ نظام کی سب سے بڑی بینیفشری بن چکی ہے؟

افغانستان: لباس کے ضوابط پر عمل نہ کرنے کے الزام میں خواتین کی گرفتاریاں، اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

شدید گرمی، جسم کا درجہ حرارت 106 ڈگری تک جا سکتا ہے، این آئی ایچ نے ہیٹ اسٹروک سے بچنے کا علاج بتادیا

کاسمیٹیکوریکسیا: بچیاں اسکن کیئر کے جنون میں مبتلا، جلد اور ذہنی کیفیت دونوں داؤ پر

ویڈیو

گلگت بلتستان کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیاب، مسلم لیگ ن کو شکست کی وجہ کیا بنی؟

جان بھی چلی جاتی تو افسوس نہ ہوتا، لیڈی ڈاکٹر ماہ نور کو بچانے والے عبدالرزاق کی داستان

بجٹ کی منظوری سے قبل بلاول بھٹو اور اسحاق ڈار کی اہم ملاقات، کن اہم امور پر گفتگو ہوئی؟

کالم / تجزیہ

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟

کشمیر ایکشن کمیٹی کیا چاہتی ہے؟

فیض اور ایلس کا کتابوں سے اٹوٹ رشتہ