گلگت بلتستان میں شفاف اور پرامن انتخابات جمہوریت کی کامیابی ہیں، پیپلز پارٹی اکثریتی جماعت بن کر ابھری، وزیراعظم شہباز شریف

پیر 8 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں شفاف، پرامن اور سیاسی سرگرمیوں سے بھرپور انتخابات کے انعقاد پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اکثریتی سیاسی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے، جس پر وہ مبارکباد کی مستحق ہے۔

مزید پڑھیں: گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھر رہی ہے، حکومت بنانے کی کوشش کریں گے، بلاول بھٹو

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف نے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو بھی انتخابی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کامیاب امیدواروں نے بھی بھرپور مقابلہ کیا اور پارٹی ٹیم نے انتخابات میں بھرپور محنت کی، جس پر وہ انہیں شاباش دیتے ہیں۔

شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے تمام کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی عمل میں بھرپور شرکت کرنے پر گلگت بلتستان کے عوام خصوصی تحسین کے مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پرامن، شفاف انتخابات اور بھرپور سیاسی سرگرمیاں جمہوریت کا حسن ہیں۔ الیکشن کمیشن نے غیر جانبدار اور شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا، جو قابلِ ستائش ہے۔

مزید پڑھیں: گلگت بلتستان انتخابات: پیپلز پارٹی 10 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے، 17 حلقوں کے غیر سرکاری نتائج جاری

وزیراعظم نے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنے اور پرامن انتخابات کے انعقاد میں ان اداروں نے اہم کردار ادا کیا، جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب نمائندے گلگت بلتستان کی ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جیفری ایپسٹین کی آخری کال وصول کرنے والی گرل فرینڈ کرینا شُلیاک، اربوں کی جائیداد کی ممکنہ وارث

چیٹ بوٹ کلاڈ کا نیا ’کارنامہ‘: سینکڑوں صارفین کی نجی گفتگو سرچ انجنز پر لیک ہوگئیں

وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

اٹارنی جنرل منصور اعوان کے گھر پولیس کا چھاپہ، ایس ایچ او سمیت 11 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

راولاکوٹ احتجاج میں فتنہ الخوارج کے لوگ بھی شامل، شرپسندوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی ہوگی، حکومت آزاد کشمیر

ویڈیو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے اچھی بات چیت کا اعتراف، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششیں تیز

امریکی کانگریس کے وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزاد کشمیر میں عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، بلاول بھٹو

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی