پاکستان اور اٹلی کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، پنجاب سرمایہ کاری اور جدید ٹیکنالوجی کا مرکز بن رہا ہے، علی ڈار

پیر 8 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے مصنوعی ذہانت (AI) اور خصوصی اقدامات کے مشیر علی ڈار سے اٹلی کی سفیر نے الوداعی ملاقات کی، جس میں پاکستان اور اٹلی کے درمیان دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور ترقیاتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران علی ڈار نے اٹلی کی سفیر کی سفارتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان اور اٹلی کے درمیان تعلقات کے استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

مزید پڑھیں: علی ڈار کی حمزہ شہباز سے ملاقات، پنجاب کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق پنجاب کو سرمایہ کاری، جدت، مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کا مرکز بنایا جا رہا ہے۔ حکومت پنجاب بین الاقوامی شراکت داریوں کے فروغ اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔

علی ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان اور اٹلی کے تعلقات باہمی احترام، دوستی اور تعاون پر مبنی ہیں اور مستقبل میں تجارتی، تعلیمی اور تکنیکی روابط مزید مستحکم ہوں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مصنوعی ذہانت اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں عالمی تعاون وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب بین الاقوامی سرمایہ کاروں، ترقیاتی شراکت داروں اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لیے بے شمار مواقع فراہم کر رہا ہے، جبکہ بین الاقوامی تعاون سے نوجوانوں کے لیے تعلیم، روزگار اور مہارتوں کے نئے دروازے کھلیں گے۔

مزید پڑھیں: علی ڈار وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے آرٹیفیشل انٹیلیجنس تعینات، نوٹیفکیشن جاری

اس موقع پر اٹلی کی سفیر میریلینا ارملین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے پنجاب میں جاری ترقیاتی اقدامات اور اصلاحات کو بھی سراہا۔

علی ڈار نے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے اٹلی کی سفیر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی آئندہ ذمہ داریوں اور مستقبل کے لیے کامیابی کی دعا بھی کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر میں ہنگامہ آرائی کی منصوبہ بندی،جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی لیک آڈیو کال سامنے آگئی

کان کنی تنازع خونریز تصادم میں بدل گیا، بی جے پی رہنما سمیت 3 افراد زندہ جل کر ہلاک

آزاد کشمیر انتخابات 2026: مسلم لیگ (ن) نے 37 حلقوں کے امیدواروں کا اعلان کر دیا

’تاریخ میں لکھا جائے گا کہ پاکستان نے تیسری عالمی جنگ کو روکا‘، ایران-امریکا معاہدے کے بعد پاکستان کی عزت میں مزید اضافہ

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی فوجی سازوسامان واپس لے سکتے ہیں، ٹرمپ

ویڈیو

وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط، پاکستان ثالث اور ضامن قرار

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی خصوصی ’رن فار فن ریس‘، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ