آزاد کشمیر انتخابات 2026: مسلم لیگ (ن) نے 37 حلقوں کے امیدواروں کا اعلان کر دیا

جمعرات 18 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 2026 کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 37 حلقوں سے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ پارٹی نے مختلف حلقوں میں سابق وزرا، سیاسی شخصیات اور اہم رہنماؤں کو ٹکٹ جاری کیے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق ایل اے-02 چکسواری سے عظیم بخش چوہدری، ایل اے-03 میرپور سٹی سے چوہدری محمد سعید، ایل اے-04 کھڑی سے چوہدری رخسار احمد اور ایل اے-05 برنالہ سے وقار احمد نور کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر الیکشن، نواز شریف نے اہم اجلاس طلب کر لیا

اسی طرح ایل اے-06 سماہنی سے محمد رزاق چوہدری، ایل اے-07 بھمبر سٹی سے چوہدری طارق فاروق، ایل اے-09 نکیال سے عمیر نعیم، جبکہ ایل اے-10 کوٹلی سے فتح محمود الحسن کو پارٹی ٹکٹ دیا گیا ہے۔

فہرست کے مطابق ایل اے-11 سہنسہ سے محمد آصف، ایل اے-12 چڑھوئی سے محمد ریاست خان، ایل اے-13 کھوئی رٹہ سے ایاز احمد اور ایل اے-14 دھیرکوٹ سے راجہ فیصل آزاد مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہوں گے۔

مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی فہرست

باغ، پونچھ اور دیگر علاقوں میں بھی پارٹی نے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ ایل اے-15 وسطی باغ سے مشتاق احمد منہاس، ایل اے-16 شرقی باغ سے سردار میر اکبر خان، ایل اے-17 حویلی سے چوہدری محسن عزیز اور ایل اے-19 ہجیرہ سے سردار عامر الطاف خان کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

مظفرآباد ڈویژن سے ایل اے-29 مظفرآباد سٹی پر سید افتخار علی گیلانی، ایل اے-30 ہٹیاں دوپٹہ سے ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی، ایل اے-32 چکار سے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان اور ایل اے-33 لیپہ سے چوہدری محمد رشید امیدوار ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر: ایکشن کمیٹی کی 9 جون کو احتجاج کی کال، الیکشن شیڈول بھی جاری، ریاست میں کیا ہونے جا رہا ہے؟

مہاجرین جموں کشمیر کی نشستوں پر بھی امیدوار نامزد کیے گئے ہیں، جن میں ایل اے-34 جموں ون سے ناصر حسین ڈار، ایل اے-35 جموں ٹو سے چوہدری محمد اسماعیل، ایل اے-37 جموں فور سے مریم جاوید اور ایل اے-38 جموں فائیو سے ذیشان علی شامل ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جاری فہرست میں دیگر حلقوں کے امیدواروں میں شاہ غلام قادر، نورین عارف، راجہ محمد صدیق، محمد نعیم خان، سید شوکت علی شاہ، محمد یاسین لون اور محمد احمد رضا قادری بھی شامل ہیں۔

پارٹی قیادت کے مطابق امیدواروں کا انتخاب حلقہ وار سیاسی صورتحال اور تنظیمی مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

خواتین نے مینگرووز کے جنگلات بحال کرکے دارالحکومت کو سمندر کے خطرات سے بچانا شروع کردیا

افغانستان دہشتگرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا، عالمی برادری مؤثر اقدامات کرے، پاکستان

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ