مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے اے آئی و خصوصی اقدامات علی ڈار نے سے اہم ملاقات کی، جس میں پنجاب کی مجموعی صورتحال، عوامی مسائل اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
مزید پڑھیں:علی ڈار کی لاہور سے الیکشن لڑنے کی خواہش نے نواز لیگ کو تقسیم کر دیا؟
ملاقات کے دوران عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو مزید مؤثر اور عوام دوست بنانے سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر علی ڈار نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائدین کی مؤثر حکمتِ عملی کے باعث پاکستان استحکام اور ترقی کی جانب گامزن ہے۔
مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے اے آئی و خصوصی اقدامات علی ڈار نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے اہم ملاقات کی، جس میں پنجاب کی مجموعی صورتحال، عوامی مسائل اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔@alimdar82 @HamzaSS @AmirSaeedAbbasi @awaisReporter pic.twitter.com/5wuwRJUVLs
— Media Talk (@mediatalk922) May 7, 2026
علی ڈار کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نہ صرف قومی ترقی بلکہ عالمی سطح پر بھی مؤثر کردار ادا کر رہی ہے، جبکہ مشکل حالات میں پارٹی قیادت عالمی سطح پر مضبوط اور متحرک کردار کے طور پر سامنے آئی ہے۔
مزید پڑھیں:علی ڈار وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے آرٹیفیشل انٹیلیجنس تعینات، نوٹیفکیشن جاری
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو معاشی اور انتظامی بحرانوں سے نکالنے کے لیے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو عوام کا بھرپور اعتماد حاصل ہے، اور ترقی، استحکام اور بہتر حکمرانی پارٹی کا واضح وژن ہے۔













