کالعدم ایکشن کمیٹی کی جانب سے شہید پولیس اہلکار کی لاش کی بے حرمتی، خوفناک ویڈیو سامنے آگئی

پیر 8 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولاکوٹ میں آزاد کشمیر پولیس اہلکاروں پر ہونے والے پرتشدد حملے اور ایک شہید پولیس اہلکار کی لاش کی بے حرمتی کی ہوش ربا اور خوفناک ویڈیو منظرعام پر آ گئی ہے، جس نے واقعے کی سنگینی کو مزید اجاگر کر دیا ہے۔

ویڈیو کے مطابق کالعدم تنظیم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے بلوائیوں نے راولاکوٹ میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر مبینہ طور پر باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت براہ راست گولیاں چلائیں۔ ویڈیو میں پرتشدد حملوں کے مناظر بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

ویڈیو میں ایک شہید پولیس اہلکار کی لاش کی بے حرمتی کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ اس عمل کو مبصرین کی جانب سے انتہائی گھناؤنا اور قابل مذمت قرار دیا جا رہا ہے۔

اس واقعے کے بعد کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا مکروہ اور دہشتگردانہ چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے حق میں اعلامیہ بھی جاری کر چکا ہے، جبکہ بیرون ملک موجود پاکستان مخالف سوشل میڈیا فیک نیوز اور اے آئی سے تیار کردہ مواد کے ذریعے گمراہ کن پروپیگنڈا میں مصروف ہے۔

بھارتی اور پاکستان مخالف غیر ملکی سوشل میڈیا کی جانب سے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی حمایت نے ان کے مبینہ بیرونی روابط اور عزائم کو بے نقاب کر دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق گزشتہ 48 سے 72 گھنٹوں کے دوران کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی قیادت کی دہشتگردانہ سوچ اور بھارتی بیانیے سے وابستگی بری طرح بے نقاب ہو چکی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ احتجاج کی آڑ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر کیے گئے حملوں نے ان کے مذموم اور تخریبی عزائم کو پوری طرح آشکار کر دیا ہے۔

ان کے مطابق لاشوں کی بے حرمتی جیسے مکروہ عمل سے واضح ہوتا ہے کہ ایکشن کمیٹی کا اسلامی روایات اور اخلاقیات سے کوئی تعلق نہیں۔

ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کا کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی حمایت میں کھل کر سامنے آنا ان کے ہینڈلر بھارت کی بے چینی کو ظاہر کرتا ہے، کیونکہ آزاد کشمیر میں انتشار پیدا کرنے کی بھارتی کوششیں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ کی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات، اہم قومی و علاقائی امور زیر بحث

پیپلز پارٹی پر سودے بازی کے الزامات بے بنیاد، بجٹ بغیر آئینی ترمیم کے منظور ہوگا، عبدالقادر پٹیل

سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف سماعت کے لیے بڑا بینچ ضروری نہیں، وفاقی آئینی عدالت

سعودی عرب میں نایاب ریم غزال کی جنگلی ماحول میں افزائشِ نسل دوبارہ شروع

پاکستان کی کامیاب سفارتکاری دنیا بھر میں تسلیم، مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، رانا قاسم نون

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے بڑھتے اندرونی اختلافات سے پشاور کے عوام پریشان

ایران امریکا فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے ہو گا؟

کالم / تجزیہ

امن معاہدہ اور پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ