وزیر دفاع خواجہ آصف نے آزاد کشمیر میں پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں کہا ہے کہ انتخابات قریب ہوں تو متنازع معاملات کو عوام کی عدالت میں لے جانا ہی جمہوری سوچ کا بنیادی تقاضا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی رائے کے بجائے قتل و غارت اور لوٹ مار کے ذریعے اپنے نظریات مسلط کرنے والے عناصر کے عزائم کچھ اور ہوتے ہیں۔
اسوقت جب انتخابات قریب ھیں اختلافی مسائل کو عوام کی عدالت میں لے جانا عین جمہوری سوچ ھے۔ جو لوگ عوامی راۓ کی بجائے قتل و غارت کے ذریعے اپنی رائے و سوچ مسلط کرنا چاہتے ھیں انکے مقاصد کچھ اور ھیں ۔ جسطرح پولیس اور سیکورٹی کے عملے کو شہید کیا گیا اور لاشوں کی بے حرمتی کی گئی۔ اس سے…
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) June 9, 2026
اپنی ایک ٹوئٹ میں خواجہ آصف نے کہا کہ پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت اور ان کی لاشوں کی بے حرمتی جیسے واقعات اس بات کو ظاہر کرتے ہیں کہ ایسے عناصر عوامی رائے یعنی انتخابات کے راستے پر چلنے کے لیے تیار نہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ اگر کوئی شخص یا گروہ تشدد اور مسلح جتھوں کے ذریعے اپنے غیر آئینی اور ریاست مخالف ایجنڈے کو نافذ کرنے کی کوشش کرے گا تو ریاست پوری قوت سے قانون پر عملدرآمد کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں ریاست مخالف ایجنڈا نافذ کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی، خواجہ آصف نے ایکشن کمیٹی پر واضح کردیا
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ کشمیری عوام کو اپنی رائے کے آزادانہ اظہار کا موقع فراہم کیا جائے گا اور فیصلے عوامی رائے کے ذریعے ہی ہونے چاہئیں۔














