پاسپورٹ سروس میں بڑی سہولت، ڈور اسٹیپ ڈیلیوری شروع کرنے کا فیصلہ

بدھ 10 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے عوامی سہولت کے پیش نظر پاسپورٹ کے حصول کے عمل کو مزید آسان بنانے کے لیے ڈور اسٹیپ پاسپورٹ ڈیلیوری سروس متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت شہریوں کو پاسپورٹ ان کے گھروں تک پہنچایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری سفر کا نیا معاہدہ

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ہوا جس میں امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی ڈیجیٹل ایپ کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں شہریوں کے لیے ڈور اسٹیپ پاسپورٹ ڈیلیوری سروس کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ پاسپورٹ ڈیلیوری کے نئے ایس او پیز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، جس کے بعد اس سروس پر عملدرآمد شروع کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد شہریوں کو دفاتر کے چکر سے نجات دلانا اور خدمات کو زیادہ تیز اور مؤثر بنانا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp