بلوچستان حکومت اور تاجربرادری کے درمیان مذاکرات کامیاب، ہڑتال 10 روز کے لیے مؤخر

جمعرات 11 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان حکومت، تاجربرادری، ٹرانسپورٹرز اور چیمبر آف کامرس کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، جس کے بعد تاجربرادری نے اپنا احتجاج اور ہڑتال 10 روز کے لیے مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو کی قیادت میں ایک حکومتی وفد نے کوئٹہ میں چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اور تاجربرادری، ٹرانسپورٹرز اور چیمبر آف کامرس کے رہنماؤں سے تفصیلی مذاکرات کیے۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ حمزہ شفقات سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال، کاروباری مراکز بند

مذاکرات کے دوران حکومت کی جانب سے مسائل کے حل اور سیکیورٹی صورتحال میں بہتری کی یقین دہانی کرائی گئی، جس پر تاجربرادری نے احتجاج ختم کرتے ہوئے ہڑتال 10 روز کے لیے مؤخر کردی۔ مذاکرات کی کامیابی کے بعد بلوچستان بھر میں قومی شاہراہوں پر ٹریفک بحال ہوگئی اور احتجاجی سرگرمیاں بھی ختم کردی گئیں۔

وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے تاجربرادری، ٹرانسپورٹرز اور چیمبر آف کامرس کے نمائندوں کے مسائل سنے اور کہا کہ امن و امان کی بحالی اور شاہراہوں کو محفوظ بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

 انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کی حالیہ لہر میں دشمن ممالک کا ہاتھ ہے اور ملک دشمن عناصر کاروبار، ٹرانسپورٹ اور عام شہریوں کو نقصان پہنچا کر ترقی کا عمل روکنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: گرینڈ الائنس بلوچستان کی صوبہ بھر میں 2 روزہ لاک ڈاؤن ہڑتال، سرکاری دفاتر بند

انہوں نے کہا کہ ریاست اور عوام سب ایک پیج پر ہیں اور موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ جدوجہد ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن کی شکست مقدر بن چکی ہے اور حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔

وزیر داخلہ نے دعویٰ کیا کہ ملک کے حالات خراب کرنے کے لیے اربوں ڈالر خرچ کیے جا رہے ہیں، تاہم حکومت اور عوام مل کر ان سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، کاروبار اور معیشت کو کیا فائدہ ہوگا؟

پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول ایک روپے سستا اور ڈیزل 3.37 روپے مہنگا

ایران سے بات چیت جاری ہے، ناکامی کی صورت میں سخت حملہ کردیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

راولاکوٹ دھرنے میں ٹی ٹی پی اور ایکشن کمیٹی کا مبینہ گٹھ جوڑ، پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش

ویڈیو

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان