فیفا ورلڈ کپ 2026 کے افتتاحی میچ میں میزبان ممالک میں شامل میکسیکو نے جنوبی افریقہ کو 0-2 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔ میکسیکو سٹی کے تاریخی ازٹیکا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ اے کے مقابلے میں جولیان کوئنونیس اور راول خیمنیز نے گول اسکور کیے۔
مزید پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ، 48 ٹیمیں ایک خواب
میچ کے 9ویں منٹ میں جولیان کوئنونیس نے جنوبی افریقہ کی دفاعی غلطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ورلڈ کپ 2026 کا پہلا گول کیا۔ بعد ازاں دوسرے ہاف کے 67ویں منٹ میں راول خیمنیز نے ہیڈر کے ذریعے میکسیکو کی برتری دگنی کر دی۔
Let’s go, @FIFAWorldCup 2026! 🙌 pic.twitter.com/y6ptWex7Ih
— FIFA (@FIFAcom) June 11, 2026
مقابلہ اپنی فٹبال سے زیادہ سخت مزاجی اور ریڈ کارڈز کی وجہ سے یاد رکھا جائے گا۔ جنوبی افریقہ کے اسپھیفیلو سیتھولے کو دوسرے ہاف کے آغاز میں ریڈ کارڈ دکھایا گیا، جبکہ تیمبا زوانے بھی وی اے آر جائزے کے بعد میدان سے باہر بھیج دیے گئے۔ اختتامی لمحات میں میکسیکو کے سیزر مونٹیس کو بھی ریڈ کارڈ ملا۔ یوں ورلڈ کپ کی افتتاحی تاریخ میں پہلی بار کسی اوپننگ میچ میں 3 ریڈ کارڈز دکھائے گئے۔
یہ ورلڈ کپ کئی حوالوں سے تاریخی ہے، کیونکہ پہلی بار 48 ٹیمیں شریک ہیں اور پہلی مرتبہ 3 ممالک مشترکہ طور پر میزبانی کر رہے ہیں۔ ازٹیکا اسٹیڈیم بھی دنیا کا پہلا اسٹیڈیم بن گیا جس نے 3 ورلڈ کپ افتتاحی میچوں کی میزبانی کی۔
Quiñones scores. #FIFAFanFestival Mexico erupts 🇲🇽#FIFAWorldCup pic.twitter.com/Xt4ePzxUHO
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) June 12, 2026
مزید پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ 2026: میکسیکو سٹی میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا آغاز، عالمی ستاروں کی پرفارمنس
اس کامیابی کے ساتھ میکسیکو نے اپنی ورلڈ کپ تاریخ میں پہلی بار افتتاحی میچ جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا، جبکہ گروپ اے میں اس کی پوزیشن مزید مضبوط ہو گئی، جہاں جنوبی کوریا اور جمہوریہ چیک بھی شامل ہیں۔













