ٹرمپ کا منفرد انداز، 80ویں سالگرہ پر وائٹ ہاؤس میں مکسڈ مارشل آرٹس مقابلہ

جمعہ 12 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی 80ویں سالگرہ ایک منفرد انداز میں منانے جا رہے ہیں، جس کے لیے وائٹ ہاؤس کے جنوبی لان میں پہلی بار یو ایف سی (مکسڈ مارشل آرٹس) مقابلے کے لیے خصوصی میدان تیار کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ’یو ایف سی فریڈم 250‘ کے نام سے ہونے والے اس ایونٹ پر تقریباً 60 ملین ڈالر لاگت آئے گی، جس میں 14 فائٹرز آکٹاگون نامی پنجرہ نما رنگ میں مقابلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ایک بار پھر عظیم جنرل قرار دے دیا

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایونٹ کو ’امریکی عوام کے لیے تحفہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے دنیا بھر میں بڑی تعداد میں لوگ دیکھیں گے۔

وائٹ ہاؤس کے جنوبی لان میں قائم کیے گئے خصوصی میدان کو ’دی کلا‘ کا نام دیا گیا ہے، جو 154 فٹ چوڑا اور 92 فٹ بلند ہے۔ تقریباً 4 ہزار افراد میدان کے اندر جبکہ ایک لاکھ 25 ہزار افراد قریبی مقام پر بڑی اسکرین کے ذریعے مقابلہ دیکھ سکیں گے۔

صدر ٹرمپ نے اس ایونٹ کو امریکا کی آزادی کی 250ویں سالگرہ کی تقریبات کے آغاز کا حصہ قرار دیا ہے، جبکہ یو ایف سی کے منتظمین کا کہنا ہے کہ مقابلے کے اخراجات وہ خود برداشت کر رہے ہیں۔

تاہم ناقدین نے اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے وقت میں جب امریکا کو جنگ اور مہنگائی جیسے مسائل کا سامنا ہے، وائٹ ہاؤس میں فائٹ کا انعقاد نامناسب ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ ماضی میں بھی یو ایف سی مقابلوں میں شرکت کرتے رہے ہیں اور اس کھیل کے مداحوں میں ان کی خاص مقبولیت رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دفتر خارجہ میں قونصلر خدمات کے لیے شام کی شفٹ کا آغاز، اوقات کار رات 8 بجے تک بڑھا دیے گئے

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، کاروبار اور معیشت کو کیا فائدہ ہوگا؟

پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول ایک روپے سستا اور ڈیزل 3.37 روپے مہنگا

ایران سے بات چیت جاری ہے، ناکامی کی صورت میں سخت حملہ کردیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

ویڈیو

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان