سپریم جوڈیشل کونسل نے ججز کے ضابطہ اخلاق میں ترامیم منظور کر لیں، سیاسی و سفارتی تقریبات میں شرکت محدود

ہفتہ 13 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم جوڈیشل کونسل نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے ضابطہ اخلاق (کوڈ آف کنڈکٹ) میں ترامیم کی منظوری دے دی، جس کے تحت وفاقی آئینی عدالت کو بھی ضابطہ اخلاق میں شامل کر لیا گیا ہے، جبکہ ججز کی سیاسی اور سفارتی تقریبات میں شرکت کے حوالے سے نئی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس آف پاکستان کی بار نمائندگان سے اہم مشاورتی ملاقات، ضلعی عدالتوں کی ڈیجیٹلائزیشن پر بریفنگ

اعلامیے کے مطابق ججز کے ضابطہ اخلاق میں ترامیم 11 جون کو ہونے والے سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں منظور کی گئیں۔ ترامیم کے بعد اعلیٰ عدلیہ کے ججز چیف جسٹس کی اجازت کے بغیر سیاسی یا سفارتی تقریبات میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

وفاقی آئینی عدالت اور وفاقی شرعی عدالت کے ججز پر بھی ضابطہ اخلاق کا اطلاق

ترمیم کے بعد ججز کوڈ آف کنڈکٹ کا اطلاق وفاقی آئینی عدالت اور وفاقی شرعی عدالت کے ججز پر بھی ہوگا۔ اس سے قبل ججز کی سماجی اور ثقافتی تقریبات میں شرکت پر پابندی تھی، تاہم نئی ترامیم میں سیاسی اور سفارتی تقریبات کو خصوصی طور پر شامل کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 15 کے پیراگراف 2 اور 3 میں ترمیم کر کے وفاقی آئینی عدالت کا نام شامل کیا گیا ہے۔

c

ترامیم میں ججز پر دباؤ ڈالنے، شکایات یا عدلیہ میں مداخلت سے متعلق معاملات کے لیے بھی طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔ شکایت کی صورت میں ہائیکورٹ کے ججز اپنے متعلقہ چیف جسٹس کو تحریری طور پر آگاہ کریں گے، جبکہ سپریم کورٹ، وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس اور دونوں عدالتوں کے دو دو سینئر ترین ججز کو بھی مطلع کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق ججز کمیٹی شکایات پر 14 روز کے اندر کارروائی مکمل کرے گی، جبکہ مقررہ مدت میں پیش رفت نہ ہونے کی صورت میں سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت معاملہ خود دیکھ سکیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان ایران فری ٹریڈ ایگریمنٹ کی پیشرفت مثبت، جلد حتمی شکل دیے جانے کا امکان

پیٹرول پمپس پر ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کے لیے اسٹیٹ بینک کا بڑا اقدام

لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں، متعدد دہشتگرد ہلاک، ٹھکانے تباہ

میر رضا علی قتل یا خودکشی؟ آخری 48 گھنٹوں میں کیا ہوا، ٹائم لائن نے کیس کے کئی راز بے نقاب کر دیے

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے واحد میڈل جیتنے والی فاطمہ زہرہ کی وطن واپسی، اپنے پیغام میں کیا کہا؟

ویڈیو

امریکا کی 25 ریاستوں کا ٹرمپ انتظامیہ کے نئے عالمی ٹیرف کیخلاف عدالت سے رجوع

امریکا نے ویزا بانڈ پروگرام مستقل کر دیا، پاکستان مستثنیٰ قرار

سولر صارفین کے لیے اہم خبر، نئی سولر پالیسی میں بڑی سہولت مل گئی

کالم / تجزیہ

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ