اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ کا رابطہ، ایران امریکا پیشرفت پر اطمینان کا اظہار

اتوار 14 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکی کے وزیر خارجہ حاکان فیدان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی صورتحال اور امریکا و ایران کے درمیان پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:جنگ بندی معاہدہ آج طے پانے کا امکان، ٹرمپ پُرامید، تہران نے فوری دستخط کی تردید کردی

دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ رات ترکی کے وزیر خارجہ حاکان فیدان سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

گفتگو کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان جاری مفاہمت کی جانب پیشرفت کو خوش آئند قرار دیا گیا اور اس امید کا اظہار کیا گیا کہ یہ مثبت پیشرفت خطے میں دیرپا امن اور استحکام کی بنیاد بن سکتی ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ علاقائی صورتحال پر قریبی رابطہ جاری رکھا جائے گا اور آئندہ پیش رفت پر مسلسل مشاورت کی جائے گی۔

دفتر خارجہ کے مطابق یہ رابطہ خطے میں سفارتی کوششوں اور کشیدگی میں کمی کے لیے جاری روابط کا حصہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالی مسائل حل نہ ہوئے تو بی پی ایل منعقد نہیں کریں گے، تمیم اقبال

واٹس ایپ اب کاروباری اداروں سے صارفین کے جوابات پر بھی فیس وصول کرے گا

پاکستانی کوہ پیما عاصمہ مشتاق اسپینٹک سر کرنے کے بعد انتقال کرگئیں

بی این پی رہنما مرزا فخرالاسلام عالمگیر بنگلہ دیش کے نئے صدر منتخب

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 27 پیسے اور ڈیزل ایک روپے 64 پیسے مہنگا

ویڈیو

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

شاہی خاندان سے تعلقات بہتر ہوگئے، شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا 6 سالہ جلا وطنی کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان ہوں گے، صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن متفق

کالم / تجزیہ

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟