آزاد کشمیر میں انتخابات مؤخر کرنے کا مطالبہ، پیپلز پارٹی نے موجودہ حالات کو تشویشناک قرار دے دیا

اتوار 14 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر نے گھمبیر صورتحال کے باعث آزاد کشمیر میں انتخابات مؤخر کرنے کا مطالبہ کردیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر کے صدر چوہدری محمد یسین نے پارٹی کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد جموں کشمیر ہاؤس میں ایک اہم پریس کانفرنس کی۔

یہ بھی پڑھیں:کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی آڈیو لیک، شرپسندی پھیلانے سے متعلق منصوبہ بے نقاب

اس موقع پر قانون ساز اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سردار محمد یعقوب خان، سینیئر وزیر میاں عبدالوحید، وزرا حکومت سردار جاوید ایوب، جاوید اقبال بڈھانوی، سردار ضیاء القمر، چوہدری قاسم مجید، چوہدری یاسر سلطان، محترمہ تقدیس گیلانی، ترجمان وزیراعظم شوکت جاوید میر، ڈی جی پولیٹیکل افیئرز عامر ذیشان جرال، پولیٹیکل اسسٹنٹ سید عزادار حسین کاظمی، صاحبزادہ ذوالفقار علی اور شاہین کوثر ڈار بھی موجود تھے۔

چوہدری محمد یسین نے کہاکہ اس وقت ریاست کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات اور سیاسی اتفاق رائے ناگزیر ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی سیاست کا مرکز و محور ہمیشہ مسئلہ کشمیر رہا ہے اور شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے کشمیر کاز کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں تاریخی کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ 7 ماہ کے دوران عوامی مسائل کے حل اور جمہوری نظام کے استحکام کے لیے بھرپور کوششیں کی گئیں جبکہ عوامی ایکشن کمیٹی کے 38 میں سے 37 مطالبات پر عملدرآمد بھی ہو چکا تھا، صرف مہاجرین نشستوں سے متعلق آئینی معاملہ زیر غور تھا جس کے حل کے لیے متبادل قانونی اور آئینی راستے موجود ہیں۔

چوہدری یاسین نے کہا کہ احتجاجی کال سے محض کچھ روز قبل مہاجرین نشستوں کے انتخابات کا شیڈول جاری کرنا مناسب فیصلہ نہیں تھا۔

انہوں نے کہاکہ مذاکراتی عمل کے دوران تمام فریقین نے مثبت رویہ اختیار کیا اور عوامی ایکشن کمیٹی سے صرف ایک ہفتے کی مہلت طلب کی گئی تھی، تاہم یہ درخواست قبول نہیں کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں انتخابات کا انعقاد مشکل دکھائی دیتا ہے، اس لیے الیکشن کمیشن انتخابی شیڈول واپس لے کر مشاورت کے عمل کو آگے بڑھائے۔

انہوں نے واضح کیاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کسی قسم کی محاذ آرائی یا تصادم کی حامی نہیں اور 12 مہاجرین نشستیں انسانی جانوں سے زیادہ قیمتی نہیں ہو سکتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں دشمن قوتیں، خصوصاً بھارت، حالات سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر سکتا ہے، اس لیے تمام سیاسی قوتوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

چوہدری محمد یسین نے کہاکہ آزاد کشمیر میں اشیائے خورونوش کی قلت پیدا ہو رہی ہے اور ریاست اس وقت سنگین مشکلات اور غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے، لہٰذا تمام مسائل کا حل مذاکرات، سیاسی ہم آہنگی اور جمہوری عمل کے تسلسل میں مضمر ہے۔

قانون ساز اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سردار محمد یعقوب خان نے کہاکہ حالات کو سازگار بنانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات انسانی جانوں سے زیادہ اہم نہیں ہیں اور عجلت میں کیے گئے غیر دانشمندانہ فیصلے سے حالات اس نہج تک پہنچے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جمہوری اقدار پر یقین رکھتی ہے اور عوام کے پرامن مطالبات پر غور کرنے کے حق میں ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیاکہ انتخابی شیڈول فوری طور پر واپس لے کر مفاہمت کی راہ ہموار کی جائے۔

اس موقع پر سینیئر وزیر میاں عبدالوحید نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حالات میں ریاست کو بچانا سب سے اہم ضرورت ہے اور آزاد کشمیر مزید کشیدگی اور تصادم کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ فوری مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا قابل قبول حل تلاش کریں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اور کشمیر ایک دوسرے سے جدا نہیں ہو سکتے، کشمیریوں کی پاکستان سے محبت اور وابستگی آج بھی اسی طرح مضبوط ہے اور بھارت کبھی بھی پاکستان اور کشمیری عوام کے درمیان دراڑ ڈالنے میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔

میاں عبدالوحید نے کہاکہ شہدا اور متاثرین سب ہمارے اپنے ہیں، اس لیے حالات کو مزید خراب ہونے سے بچانے کے لیے سیاسی جماعتوں، عوام اور اوورسیز کشمیریوں کو اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر: مطالبات کی ریکارڈ منظوری کے باوجود احتجاج، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا ایجنڈا سامنے آگیا

انہوں نے زور دیا کہ سیاسی اختلافات کے باوجود ریاستی مفاد کو مقدم رکھا جائے اور موجودہ بحران کے حل کے لیے مذاکرات، افہام و تفہیم اور مشاورت کا راستہ اختیار کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی بھی وقت ہے کہ تمام فریقین مل بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالیں اور موجودہ حالات کے پیش نظر انتخابات کو مؤخر کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کفایت شعاری مہم کے تحت نئی پابندیاں، وفاقی وزرا کا پیٹرول کوٹہ نصف کردیا گیا، اعظم نذیرتارڑ

300 ارب روپے کے بلا سود قرضے، وفاقی حکومت نے کاشتکاروں کے لیے بڑا اعلان کردیا

انتخابی شیڈول آئینی و قانونی تقاضوں کے مطابق جاری کیا گیا، الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کی وضاحت

یکم جولائی سے تنخواہ دار طبقہ کتنی آمدن پر کتنا ٹیکس دے گا؟

خیبرپختونخوا میں بارشوں نے تباہی مچا دی، 7 افراد جاں بحق، 33 زخمی

ویڈیو

مشکل معاشی حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران ڈیل فائنل، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی چارٹر آف اکانومی اور چارٹر آف ڈیموکریسی کے لیے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت

کالم / تجزیہ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ

سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے کیوں اہم ہیں؟

ہارڈ اسٹیٹ: گزارا کرنا سیکھیں