بنگلہ دیشی کسان کا جرمنی سے عشق، 7 کلومیٹر طویل پرچم لہرا دیا، وجہ انتہائی انوکھی!

اتوار 14 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جہاں بنگلہ دیش میں فٹبال کے بیشتر شائقین برازیل اور ارجنٹینا کی حمایت میں اپنے گھروں اور چھتوں پر جھنڈے آویزاں کرتے ہیں، وہیں جنوبی ضلع مگورا کے ایک 72 سالہ کسان نے اپنی منفرد پسند اور غیر معمولی جذبے سے سب کو حیران کر دیا ہے۔

امجد حسین نامی کسان نے جرمن قومی فٹ بال ٹیم سے اپنی محبت کے اظہار کے لیے اپنی زمین پر سیاہ، سرخ اور زرد رنگوں پر مشتمل جرمنی کا ایک دیوہیکل پرچم بچھا دیا ہے، جس کی لمبائی تقریباً ساڑھے 7 کلومیٹر ہے۔

یہ پرچم سرسبز کھیتوں کے درمیان دور تک پھیلا ہوا ایک دلکش منظر پیش کرتا ہے اور ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل مقامی لوگوں اور فٹ بال شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

اولیور کاہن سے متاثر ہو کر جرمنی کا مداح بنا

خبر رساں ادارے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے امجد حسین نے کہا کہ وہ جرمن فٹ بال ٹیم سے بے حد محبت کرتے ہیں اور ان کے نزدیک جرمنی کے لیجنڈری گول کیپر اولیور کاہن تاریخ کے عظیم ترین گول کیپر ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اگرچہ وہ کبھی جرمنی نہیں گئے، تاہم اس ملک سے ان کی محبت ایک دلچسپ واقعے کے بعد پیدا ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان فٹبال کے لیے نئی تاریخ، قومی ٹیم کو پہلے فیفا آسیان کپ کا بلاوا

’میں 2004 اور 2005 میں شدید بیمار تھا اور ایک جرمن دوا نے مجھے صحت یاب کیا۔ اس کے بعد سے مجھے جرمنی اور اس کی فٹ بال ٹیم سے محبت ہو گئی‘۔

ورلڈ کپ کے ساتھ بڑھتا گیا پرچم

امجد حسین نے بتایا کہ انہوں نے 2006 کے ورلڈ کپ، جس کی میزبانی جرمنی نے کی تھی، کے موقع پر پہلی بار ڈیڑھ کلومیٹر طویل پرچم تیار کروایا تھا۔

اس کے بعد ہر ورلڈ کپ میں وہ اس پرچم کی لمبائی میں اضافہ کرتے رہے۔ بعض اوقات انہوں نے اس شوق کو پورا کرنے کے لیے اپنی زمین کے کچھ حصے بھی فروخت کیے تاکہ مزید بڑا پرچم تیار کر سکیں اور شائقین کے لیے میچ دیکھنے کی تقریبات منعقد کر سکیں۔

لوگ پاگل کہتے ہیں، مگر خاندان ساتھ کھڑا ہے

امجد حسین کا کہنا ہے کہ ان کے اس غیر معمولی شوق پر بعض لوگ انہیں پاگل بھی قرار دیتے ہیں، تاہم ان کی اہلیہ اور دیگر اہلِ خانہ نے ہمیشہ ان کا ساتھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’ میری بیوی اور خاندان کے دوسرے افراد نے کبھی ناراضی کا اظہار نہیں کیا، حالانکہ کچھ لوگ میرے اس جذبے کو دیوانگی سمجھتے ہیں‘۔

جرمن فین کلب کی تاحیات رکنیت

فٹ بال بنگلہ دیش میں بے حد مقبول کھیل ہے، حالانکہ ملک کی قومی ٹیم فیفا عالمی درجہ بندی میں 181 ویں نمبر پر موجود ہے اور کبھی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکی۔

مزید پڑھیں:جرمنی کے معروف فٹبالر سیباسٹین ہرٹنر لفٹ حادثے میں جاں بحق

امجد حسین کی غیر معمولی وابستگی کو سراہتے ہوئے جرمن فٹ بال مداحوں کے ایک کلب نے انہیں تاحیات رکنیت بھی عطا کر رکھی ہے۔

ایک خواب ابھی باقی ہے

جرمنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز اتوار کو کرے گا، جبکہ امجد حسین ہزاروں میل دور بیٹھ کر اپنی پسندیدہ ٹیم کی کامیابی کے لیے دعاگو ہوں گے۔ ان کا یقین ہے کہ جرمنی ایک بار پھر عالمی چیمپئن بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تاہم ان کا سب سے بڑا خواب ابھی پورا ہونا باقی ہے۔

امجد حسین نےمسکراتے ہوئے کہا کہ’میں چاہتا ہوں کہ میرا یہ پرچم کسی دن جرمنی کے کسی عجائب گھر میں رکھا جائے اور میں خود بھی جرمنی جا کر اپنی پسندیدہ ٹیم کا میچ میدان میں بیٹھ کر دیکھ سکوں۔ مجھے امید ہے کہ ایک دن یہ خواہش ضرور پوری ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی حملے کے باعث امریکا ایران معاہدے پر دستخط کی تقریب اب کچھ گھنٹوں بعد ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان میں پہلی بار چینی ڈریگن بوٹ فیسٹیول، دریائے کابل پر پاک چین دوستی کا تاریخی جشن

مخصوص سیاسی جماعت سے وابستہ ٹرول اکاؤنٹس اشتعال پھیلا رہے ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر

میرے محکمے میں 20 ارب سے زیادہ کی کرپشن ہوئی، بدعنوان عناصر کو سزا دلانا چاہتے ہیں، سعید غنی

امریکا اور ایران امن معاہدے کے قریب، اسرائیل کی جانب سے لبنان پر مزید کوئی حملہ نہیں ہونا چاہیے، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

مشکل معاشی حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران ڈیل فائنل، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی چارٹر آف اکانومی اور چارٹر آف ڈیموکریسی کے لیے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت

کالم / تجزیہ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ

سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے کیوں اہم ہیں؟

ہارڈ اسٹیٹ: گزارا کرنا سیکھیں