پاکستان فٹبال کے لیے نئی تاریخ، قومی ٹیم کو پہلے فیفا آسیان کپ کا بلاوا

ہفتہ 13 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

پاکستان فٹبال کے لیے ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں قومی فٹبال ٹیم کو افتتاحی فیفا آسیان کپ میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ایونٹ میں قومی ٹیم کی شرکت کی تصدیق کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیفا نے پاکستان کو افتتاحی فیفا آسیان کپ میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی ہے، جسے پاکستان فٹبال کے لیے ایک تاریخی موقع قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ 2026: کن اسٹیڈیمز میں کتنے شائقین کی گنجائش موجود ہے؟

رپورٹس کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن نے قومی ٹیم کی ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم پہلی بار فیفا کے ایسے ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی جو ورلڈ کپ یا ایشین کوالیفائرز سے الگ ہوگا۔

افتتاحی فیفا آسیان کپ رواں سال 21 ستمبر سے 6 اکتوبر تک انڈونیشیا میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں پاکستان کو ڈویژن ون میں شامل کیا گیا ہے، جہاں قومی ٹیم کو بھارت، میزبان انڈونیشیا، ملائیشیا، فلپائن، سنگاپور اور تھائی لینڈ جیسی ٹیموں کا سامنا ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کو ایونٹ میں شامل کیے جانے میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کے حکام کے فیفا کے ساتھ روابط اور سفارتی کوششوں نے اہم کردار ادا کیا۔

فٹبال ماہرین کا کہنا ہے کہ فیفا آسیان کپ میں شرکت پاکستان کے لیے عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار، کھلاڑیوں کو بین الاقوامی تجربہ فراہم کرنے اور قومی فٹبال کے فروغ کا ایک اہم موقع ثابت ہوسکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی