زمین کا سرد ترین مقام انٹارکٹکا کی پہاڑی چوٹی

اتوار 1 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سائنسدانوں کے مطابق زمین کے اس سرد ترین مقام کا درجہ حرارت مریخ کے بعض علاقوں سے بہت کم ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق زمین کے اس سرد ترین مقام کا درجہ حرارت مریخ کے بعض علاقوں سے بہت کم ہے۔

امریکی خلائی تحقیق کے ادارے ناسا کی ارتھ آبزرویٹری سیٹلائٹ (زمین کا مشاہدہ کرنے والی خلائی رسد گاہ) کے مطابق زمین پر سرد ترین مقام براعظم انٹارکٹکا میں ایک پہاڑی چوٹی ہے۔

یہ چوٹی براعظم کے مشرقی سطح مرتفع میں ہے۔ ناسا کے مطابق یہاں پر سردیوں میں درجہ حرارت منفی 135 اعشاریہ 8 ڈگری فارن ہائٹ (منفی 93 اعشاریہ 2 ڈگری سینٹی گریڈ) تک گرسکتا ہے۔

گزشتہ ہفتے امریکا کے زیادہ تر علاقے شدید سردی اور برفانی طوفان کی زد میں رہے اور اس کے نتیجے میں بہت زیادہ برفباری بھی ہوئی۔

جبکہ تباہی پھیلانے والی ہواؤں کے ساتھ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے 20 درجے نیچے یعنی منفی 20 تک گر گئی تھی۔

اس صورتحال کا اگر کسی بھی اوسط شخص کو براہ راست 10 منٹ تک سامنا کرنے پڑے تو وہ فروسٹ بائٹ میں مبتلا ہوسکتا ہے (فروسٹ بائٹ میں جسم کے اعضا ٹوٹ کر گرجاتے ہیں)۔

اب اگر امریکا میں برفانی طوفان اور شدید سردی کا تقابل زمین کے مذکورہ بالا سرد ترین مقام سے کریں تو یہ اس خطرناک ترین سرد مقام سے کوئی مقابلہ نہیں۔

سائنسدانوں کے مطابق زمین کے اس سرد ترین مقام کا درجہ حرارت مریخ کے بعض علاقوں سے بہت کم ہے۔

واضح رہے کہ مریخ، زمین کے مقابلے میں سورج سے بہت دوری پر ہے۔ مریخ کا اوسط درجہ حرارت 81 ڈگری فارن ہائٹ ہے، لیکن سردیوں میں یہ منفی 220 ڈگری تک گرجاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی ایئربیس پر پاکستانی جے ایف 17 طیاروں کو نشانہ بنانے کی خبر فیک نیوز، دعویٰ بے بنیاد نکلا

سعودی عرب کے دفاع سے متعلق آئی ایس پی آر کا بیان پوری قوم کی ترجمانی ہے، تحفظ حرمین شریفین کانفرنس

اے آئی یورپی معیشت کی پیداوار بڑھا سکتی ہے مگر معاشی عدم مساوات کا خطرہ بھی ہے، آئی ایم ایف

امریکی یونیورسٹی نے مولانا طارق جمیل کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نواز دیا

کھانے کی سجاوٹ کے لیے چیونٹیاں استعمال کرنا مہنگا پڑگیا، ریسٹورنٹ مالک کو لاکھوں روپے جرمانہ

ویڈیو

’میری بیٹی زندہ اور گھر میں موجود ہے‘، پمز آتشزدگی میں بچ جانے والی نومولود کے والد نے انتقال کی تردید کردی

ہنر سیکھنے کا سفر، بلوچستان کی خواتین مفت بیوٹیشن کورس کے لیے اسلام آباد پہنچ گئیں

سہیل آفریدی کا لاہور کا دورہ ناکام ترین رہا، جماعت اسلامی احتجاج کرنا چاہتی ہے تو آبنائے ہرمز یا باب المندب جائے، حنا پرویز بٹ

کالم / تجزیہ

قاتل لکھاری

سیاست عوام کے لیے کیوں نہیں؟

آپ کا سب سے بڑا مخالف آپ خود ہیں