ہم تاریخ ساز لمحات سے گزرے، پاکستان کا عالمی وقار بلند ہوا، خواجہ آصف

پیر 15 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت تاریخ ساز لمحات سے گزر رہا ہے اور حالیہ پیش رفت کے نتیجے میں دنیا بھر میں پاکستان کے عزت و وقار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستانی قیادت، بالخصوص وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایک نہایت نازک مسئلے کو دانشمندی اور حکمت عملی کے ساتھ حل کیا ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے معاہدے پر جمعہ کے روز دستخط کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو حالیہ عرصے میں ایسا اعزاز پہلے کبھی حاصل نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا اور ایران کے امن معاہدے کا عالمی سطح پر خیرمقدم، پاکستان کے ثالثی کردار کی تعریف

خواجہ آصف نے ایرانی قیادت اور عوام کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سخت اور مشکل حالات میں ایرانی قیادت نے اپنی قوم کی بہترین انداز میں رہنمائی کی۔

انہوں نے کہا کہ اگر امت مسلمہ اسی طرح اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرے تو وہ وقت دور نہیں جب مسئلہ فلسطین بھی حل ہو سکتا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ اگر گزشتہ دہائیوں میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان اسی نوعیت کا مضبوط تعاون موجود ہوتا تو پاکستان کئی مزید بین الاقوامی کامیابیاں حاصل کر چکا ہوتا۔

مزید پڑھیں: امریکا اور ایران کے مابین سمجھوتہ سفارتکاری کی بڑی کامیابی ہے، اسحاق ڈار

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 سال کی کوششوں کا اللہ تعالیٰ نے آج بڑا ثمر عطا کیا ہے، پاکستان نے ایک سال قبل ایک اور جنگ بھی لڑی جس میں مسلح افواج نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت دہشتگردی کے خلاف ایک بڑی جنگ لڑ رہا ہے جو دراصل 25 کروڑ عوام کی مشترکہ جنگ ہے، قومی اتحاد کے ذریعے ہی اس چیلنج پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان معاشی محاذ پر بھی آگے بڑھ رہا ہے اور انشا اللہ مستقبل میں مزید کامیابیاں حاصل ہوں گی، انہوں نے سیاسی اختلافات کے باوجود قومی مفاد کو مقدم رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید پڑھیں: امریکا ایران جنگ بندی معاہدہ، ’پاکستان نے ثابت کر دیا کہ وہ امن کا سفیر ہے‘

وزیر دفاع نے امریکی قیادت کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ خطے میں امن کے لیے ان کا کردار قابلِ تعریف ہے، انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ دہائیوں سے جاری ناانصافیوں کے خاتمے کی امید پیدا ہوئی ہے۔

انہوں نے خلیجی ممالک سے بھی اپیل کی کہ وہ اس موقع پر امت مسلمہ کے اتحاد میں کردار ادا کریں، ان کا موقف تھا کہ ہمیں فلسطین اور کشمیر کے مسائل کے حل کے لیے بھی متحد ہو کر آواز بلند کرنی چاہیے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم کی انتھک کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں یہ کامیابی حاصل ہوئی۔

مزید پڑھیں: امریکا ایران ڈیل فائنل، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

انہوں نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سفارتکاری کو بھی بے مثال قرار دیا اور کہا کہ ان کی کوششیں کامیاب رہیں۔

ایاز صادق نے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس اہم معاملے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر نوبل انعام کا کوئی حقدار ہے تو وہ پاکستان کی قیادت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب میں نایاب ریم غزال کی جنگلی ماحول میں افزائشِ نسل دوبارہ شروع

پاکستان کی کامیاب سفارتکاری دنیا بھر میں تسلیم، مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، رانا قاسم نون

معروف اداکارہ محض 35 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

پاکستان اور برطانیہ میں اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق، اصلاحات اور علاقائی استحکام پر تفصیلی تبادلۂ خیال

وزیرِ خزانہ اور برطانوی وزیر ہمیش فاکنر کے درمیان علاقائی صورتحال سمیت اقتصادی منظرنامے پر تبادلۂ خیال

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے بڑھتے اندرونی اختلافات سے پشاور کے عوام پریشان

ایران امریکا فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے ہو گا؟

کالم / تجزیہ

امن معاہدہ اور پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ