مردان کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹ شہید

پیر 15 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران آج مردان کے قریب حادثے کا شکار ہو کر گر گیا، جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ شہید ہو گئے۔

مزید پڑھیں: امریکا میں اسکائی ڈائیونگ طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ سمیت 12 افراد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حادثے میں پاک فضائیہ کے فلائٹ لیفٹیننٹ محمد قاسم عبداللہ اور پاک بحریہ کے لیفٹیننٹ طحہٰ عباسی نے جامِ شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے ایئر ہیڈکوارٹرز کی جانب سے انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، مسلح افواج کے سربراہان اور پاکستان کی مسلح افواج کے تمام افسران و جوانوں نے اس افسوسناک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج نے شہدا کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی وطن کے لیے خدمات اور قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

 وزیراعظم کا اظہارِ افسوس، شہید پائلٹس کو خراجِ عقیدت

 وزیراعظم شہباز شریف نے مردان کے قریب پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثے میں شہید ہونے والے پاک فضائیہ کے فلائٹ لیفٹیننٹ محمد قاسم عبداللہ اور پاک بحریہ کے لیفٹیننٹ طحہٰ عباسی کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں شہدا کے بلند درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلائٹ لیفٹیننٹ محمد قاسم عبداللہ اور لیفٹیننٹ طحہٰ عباسی کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہدا کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وطن کے دفاع کے لیے پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت، عزم اور خدمات بے مثال ہیں، جبکہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

صدر مملکت کا گہرے رنج و غم کا اظہار، شہید پائلٹس کو خراجِ عقیدت

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے مردان کے قریب پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید ہونے والے فلائٹ لیفٹیننٹ محمد قاسم عبداللہ اور لیفٹیننٹ طحہٰ عباسی کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

مزید پڑھیں:امریکی ہوائی اڈے پر مسافر طیارہ رن وے عبور کرنے والے شخص سے ٹکرا گیا، ایک ہلاک

صدر مملکت نے اپنے بیان میں دونوں شہدا کے درجاتِ بلندی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ قوم وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

آصف علی زرداری نے شہدا کے اہلِخانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی اور غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ وطن کے تحفظ اور سلامتی کے لیے مسلح افواج کے جوانوں کی قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں اور پوری قوم اپنے شہدا کو سلام پیش کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نوٹس پیریڈ ۔۔۔ آپ کا اصل امتحان!

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

نئے صوبوں کی تشکیل عوامی ضرورت ہے، سیاستدان ذمہ داری لیں: عبدالعلیم خان

2029 تک پنجاب کو جنوبی ایشیا کا سب سے زیادہ اے آئی فعال صوبہ بنانے کا ہدف

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی