امریکا ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر، عالمی معیشت کے لیے مثبت پیشرفت ہے، وزیر خزانہ

پیر 15 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کا اعلان پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک اہم مثبت پیشرفت ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منعقدہ تقریب سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ امریکی اور ایرانی قیادت کا وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی قیادت پر اعتماد اس تاریخی پیشرفت میں اہم عنصر رہا۔

مزید پڑھیں:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سینٹر فار گورنمنٹ ڈیٹا اینالیٹکس کا افتتاح کر دیا

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلسل، مخلصانہ اور انتھک ثالثی کوششوں نے معاہدے کو حتمی مرحلے تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ وزیر خزانہ کے مطابق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے اعلان سے نہ صرف خطے بلکہ پاکستان کے لیے بھی مثبت معاشی امکانات پیدا ہوئے ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران پاکستان نے تنازع کے ابتدائی معاشی اثرات کو مؤثر انداز میں سنبھالا، جبکہ امن معاہدہ ممکنہ ثانوی معاشی اثرات کے خدشات کو بھی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پیشرفت کے بعد آئندہ مالی سال کے لیے معاشی منظرنامہ مزید بہتر ہوا ہے۔

وزیر خزانہ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی مضبوط کارکردگی اور سرمایہ کاروں، خصوصاً نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی شمولیت کو معیشت پر اعتماد کا مظہر قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ رواں مالی سال کے دوران ملک میں 11 آئی پی اوز ہوئے، جو قریباً 2 دہائیوں کی بلند ترین سطح ہے۔

مزید پڑھیں:وفاقی حکومت قرض لے کر ریلیف دے رہی ہے، اخراجات میں کمی ناگزیر ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

انہوں نے کہا کہ سروس لانگ مارچ ٹائرز کی لسٹنگ پاکستان کی سرمایہ منڈیوں اور صنعتی ترقی کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے۔ ان کے بقول یہ پاکستان اور چین کے درمیان ایک کامیاب مشترکہ صنعتی منصوبہ ہے جو عالمی وبا کے دوران ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا اور چینی سرمایہ کاری و مہارت کی نمایاں مثال بن کر سامنے آیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ سی پیک کے اگلے مرحلے میں کاروباری اداروں کے درمیان روابط کلیدی اہمیت کے حامل ہوں گے اور سروس لانگ مارچ اس کی ایک نمایاں مثال ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان سرمایہ کاری، سرمایہ منڈیوں کے فروغ اور پائیدار معاشی ترقی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کی موجودگی عالمی امن کے لیے خطرہ، یورپی یونین کی پاکستان کے حقِ دفاع کی حمایت

اقصادی سروے اور غربت کی شرح، عام آدمی کہاں کھڑا ہے؟

امریکی حملے میں 3 بھارتی ملاحوں کی ہلاکت، مودی حکومت کی خارجہ پالیسی تنقید کی زد میں

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

پنجاب پرفارمرز ڈیجیٹل شناخت اور مصنوعی ذہانت تحفظ ایکٹ 2026 کیا ہے؟

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات، نقصان عوام کا کیسے؟

ایران امریکا کے درمیان فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے کیا جائے گا؟

کالم / تجزیہ

تاریخ کا رخ موڑنے والا ایک نیا اور سرخرو پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ