ایک شہری اپنے پڑوسی کی عجیب و غریب اور غیر سماجی حرکت کی وجہ سے شدید ذہنی کوفت کا شکار

پیر 15 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رات کے آخری پہر جب دنیا گہری نیند کے آغوش میں ہوتی ہے، ٹھیک اسی وقت ایک سرپھرے پڑوسی کی عجیب و غریب حرکت نے پورے محلے کا سکون غارت کر رکھا ہے۔

ایک برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق، ایک شہری اپنے پڑوسی کی عجیب و غریب اور غیر سماجی حرکت کی وجہ سے شدید ذہنی کوفت کا شکار ہے، جو گزشتہ چند ماہ سے ہر ہفتے کے آخر پر رات ڈھائی بجے اپنے گھر کے لان کی گھاس کاٹنا شروع کردیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اگر آپ کو بھی پڑوس کا شور بہت پریشان کرتا ہے تو یہ خبر آپ کے لیے ہے؟

 متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ وہ اکثر رات کے اس پہر لان موور (گھاس کاٹنے والی مشین) کی آواز سے اچانک جاگ اٹھتا ہے، جس کی وجہ سے اس کی نیند بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، متاثرہ شہری کا اندازہ ہے کہ اس کا پڑوسی شاید رات کی شفٹ میں کام کرتا ہے کیونکہ اس کی گاڑی دن بھر گھر پر موجود ہوتی ہے اور رات کو غائب رہتی ہے۔ تاہم اس کا ماننا ہے کہ عجیب اوقات میں نوکری کرنا رات کے ڈھائی بجے فرنٹ اور بیک لان کی گھاس کاٹنے کا کوئی جواز نہیں ہو سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: مرغیاں محلے کا سکون تباہ کرتی ہیں، خاتون نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹادیا

متاثرہ شخص نے بتایا کہ ارد گرد اور بھی کئی گھر موجود ہیں اور وہ اکیلا نہیں ہے جو اس شور سے پریشان ہوتا ہوگا، لیکن اب تک کسی نے اس معاملے پر آواز نہیں اٹھائی۔

سوشل میڈیا پر اس حوالے سے رائے مانگتے ہوئے متاثرہ شہری نے پوچھا ہے کہ کیا اگلی بار ایسا ہونے پر اسے اپنے پڑوسی کے پاس جا کر اس سخت اور غیر مناسب رویے پر براہ راست بات کرنی چاہیے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آتش بازی: بیماروں خصوصاً مائسو فونیا کے شکار افراد کے لیے ایک مشکل لمحہ

اس پوسٹ پر صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے، جہاں کچھ لوگ اسے شدید بدتمیزی قرار دے رہے ہیں جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ معاملے کو آرام سے بھی حل کیا جاسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب میں نایاب ریم غزال کی جنگلی ماحول میں افزائشِ نسل دوبارہ شروع

پاکستان کی کامیاب سفارتکاری دنیا بھر میں تسلیم، مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، رانا قاسم نون

معروف اداکارہ محض 35 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

پاکستان اور برطانیہ میں اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق، اصلاحات اور علاقائی استحکام پر تفصیلی تبادلۂ خیال

وزیرِ خزانہ اور برطانوی وزیر ہمیش فاکنر کے درمیان علاقائی صورتحال سمیت اقتصادی منظرنامے پر تبادلۂ خیال

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے بڑھتے اندرونی اختلافات سے پشاور کے عوام پریشان

ایران امریکا فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے ہو گا؟

کالم / تجزیہ

امن معاہدہ اور پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ