امریکی حملے میں 3 بھارتی ملاحوں کی ہلاکت، مودی حکومت کی خارجہ پالیسی تنقید کی زد میں

منگل 16 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی کارروائی میں 3 بھارتی ملاحوں کی ہلاکت کے بعد بھارت میں حکومت کی خارجہ پالیسی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق بھارتی عوام اور اپوزیشن حلقوں میں واقعے پر شدید ردعمل پایا جا رہا ہے، جبکہ وزیراعظم نریندر مودی جی-7 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے بیرون ملک موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:بھارت میں ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کی دھوم، نوجوانوں نے مودی کے ہندو مسلم بیانیے کو چیلنج کردیا

رپورٹس کے مطابق بھارت نے واقعے پر واشنگٹن کے سامنے احتجاج ریکارڈ کرایا، تاہم امریکی حکام نے معذرت سے گریز کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ کارروائی ایران سے منسلک تیل کی ترسیل اور پابندیوں کی مبینہ خلاف ورزی کے تناظر میں کی گئی۔

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس سمیت مختلف سیاسی حلقوں نے مودی حکومت کے ردعمل کو ناکافی قرار دیا ہے۔ کانگریس رہنماؤں نے سوال اٹھایا ہے کہ بھارتی شہریوں کی ہلاکت کے باوجود حکومت امریکا کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرنے سے کیوں گریز کر رہی ہے۔

دوسری جانب بھارتی فوج کے ریٹائرڈ میجر جنرل جی ڈی بخشی سمیت بعض مبصرین نے بھی واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی شہریوں کی جانوں کے تحفظ کو خارجہ پالیسی میں اولین ترجیح دی جانی چاہیے۔

مزید پڑھیں:بھارت میں ’کاکروچ یوتھ موومنٹ‘ کا احتجاجی آغاز، مودی حکومت کے خلاف دلی میں مظاہرہ

یاد رہے کہ امریکی حملے میں نشانہ بننے والے ٹینکر پر 24 بھارتی ملاح سوار تھے جن میں سے 21 کو بچالیا گیا، جبکہ 3 ملاح ہلاک ہوگئے۔ واقعے کے بعد نئی دہلی نے امریکی سفارتی اہلکار کو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتکاری پر زور دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موسمیاتی تبدیلی کا سنگین خطرہ: دنیا کے قریباً تمام بچے ماحولیاتی آفات کی زد میں، یونیسف

نواز شریف نے آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر ن لیگ کا اہم اجلاس طلب کر لیا

آزاد کشمیر میں گڈز ٹرانسپورٹ سروس معطل، اشیائے ضروریہ کی قلت کا خدشہ بڑھ گیا

پاکستان مزید عالمی بانڈز جاری کرنے کی تیاری میں، ایران معاہدے سے معیشت کو بہتری کی امید، وزیر خزانہ

کیا بشریٰ انصاری نے خوبصورتی کے لیے لپ فلرز کروائے؟ اصل حقیقت سامنے آگئی

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے بڑھتے اندرونی اختلافات سے پشاور کے عوام پریشان

ایران امریکا فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے ہو گا؟

کالم / تجزیہ

امن معاہدہ اور پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ