معروف اداکارہ محض 35 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

منگل 16 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف ترک ٹیلی وژن اداکارہ ایجے ارتیم 35 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئیں وہ اپنی سالگرہ منانے کے صرف ایک روز بعد وفات پا گئیں۔

اداکارہ کے وکیل اوغور گوککویون کے مطابق ایجے ارتیم کو پیر کے روز دوپہر کے وقت اپنے گھر میں بے ہوش حالت میں پایا گیا جہاں وہ اپنی والدہ کے ہمراہ موجود تھیں۔ ان کے مطابق واقعہ اچانک پیش آیا اور فوری طبی امداد کے باوجود انہیں بچایا نہ جا سکا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کی معروف ٹی وی و اسٹیج اداکارہ ایلسی کیلی انتقال کر گئیں

وکیل نے بتایا کہ ابتدائی میڈیکل رپورٹس میں موت کی ممکنہ وجہ دل کا دورہ قرار دی گئی ہے تاہم حتمی نتیجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئے گا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خودکشی سے متعلق تمام قیاس آرائیوں کو سختی سے مسترد کر دیا۔

ایجے ارتیم 14 جون 1991 کو ترکی کے شہر سیواس میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے 2014 میں یاشار یونیورسٹی کے اوپیرا اینڈ ووکل پرفارمنس ڈیپارٹمنٹ سے گریجویشن کیا اور بعد ازاں استنبول کے سعدی علیشک کلچرل سینٹر سے باقاعدہ اداکاری کی تربیت حاصل کی۔

وہ مقبول ترک ٹی وی ڈرامے ‘One Love’ میں ’ایشل‘ کے کردار کے باعث پہچانی گئیں جس کے بعد وہ ترکی کی ابھرتی ہوئی باصلاحیت اداکاراؤں میں شمار ہونے لگیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp