برطانیہ کی معروف ٹی وی و اسٹیج اداکارہ ایلسی کیلی انتقال کر گئیں

بدھ 22 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانوی اداکارہ اور مقبول ٹیلی ویژن سیریز بینیدورم کی اسٹار ایلسی کیلی 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

ہہ بھی پڑھیں: معروف ہالی ووڈ اداکارہ کا انٹرویو میں ’انشاء اللہ‘ کا استعمال، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایلسی کی ایجنٹ مشیل سائکس نے بدھ 22 اپریل کو اس افسوسناک خبر کی تصدیق کی۔

اداکارہ 21 اپریل 2026 کو مختصر علالت کے بعد اپنے اہلخانہ کے جھرمٹ میں پرامن انداز میں دنیا سے رخصت ہوئیں۔

ایلسی کیلی کا فنی کیریئر کئی دہائیوں پر محیط تھا جس میں ٹیلی ویژن، تھیٹر اور فلم شامل ہیں۔ انہیں خاص شہرت برطانوی مزاحیہ سیریز بینیدورم میں ’نورین‘ کے کردار سے ملی جس نے انہیں عوام میں بے حد مقبول بنا دیا۔

ان کی ایجنٹ کے مطابق ان کی پہچان ان کی قدرتی اداکاری، بہترین مزاحیہ ٹائمنگ اور نرم مزاج شخصیت تھی۔ وہ برطانوی ٹی وی کے کئی معروف پروگراموں جیسے ان سائیڈ نمبر نائن، ہیری اینڈ دی ورکلز، دی فیمس فائیو اور کراس روڈز میں بھی نظر آئیں۔

مزید پڑھیے: غزہ سے متعلق پوسٹ لائک کرنے پر کام سے برطرف کیا گیا، ہالی ووڈ اداکارہ کیٹ بیکنسیل کا دعویٰ

بینیدورم کے خالق ڈیرن لیٹن نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ’مزاحیہ ذہانت کی مالک‘ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایلسی کیلی کی اداکاری اتنی قدرتی تھی کہ اسے اکثر معمولی سمجھ لیا جاتا تھا حالانکہ وہ غیر معمولی صلاحیتوں کی حامل تھیں۔

ان کے انتقال کی خبر کے بعد برطانوی شوبز انڈسٹری اور مداحوں میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے۔

برطانوی اداکارہ ایلسی کیلی فلموں سے زیادہ ٹیلی ویژن میں اپنی شاندار اداکاری کے لیے مشہور تھیں۔ ان کی سب سے بڑی پہچان مقبول مزاحیہ سیریز بینیدورم تھی۔

مزید پڑھیں: کریسٹن اسٹورٹ سمیت کئی ہالی ووڈ ستارے امریکا چھوڑنا کیوں چاہتے ہیں؟ وجہ سامنے آگئی

فلموں کے حوالے سے ان کا کیریئر زیادہ نمایاں نہیں تھا کیونکہ ان کی زیادہ تر فنی زندگی تھیٹر اور ٹیلی ویژن ڈراموں پر مشتمل رہی۔ اس لیے انہیں فلمی اداکارہ کے بجائے ایک مضبوط اور مقبول ٹی وی اداکارہ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے برطانوی مزاحیہ اور ڈرامائی پروڈکشنز میں اپنی منفرد شناخت قائم کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’یہ خود کو جان بوجھ کر مظلوم ظاہر کرتے ہیں‘، امریکی گلوکار کی امریکی صیہونیوں پر شدید تنقید

پاکستان نے یو اے ای کے 3.45 ارب ڈالر کے ڈپازٹس مکمل واپس کر دیے

برطانیہ اور فرانس کی آبنائے ہرمز سیکیورٹی منصوبے پر پیشرفت، 44 ممالک لندن مذاکرات میں شریک

ڈیجیٹل معیشت کا فروغ: حکومت پنجاب کی 50 ہزار ماہانہ وظیفے کے ساتھ انٹرن شپ اسکیم کی رجسٹریشن شروع

بھارت کیجانب سے منشیات نیٹ ورک کو کیمیکل فراہمی بے نقاب، عالمی تشویش بڑھ گئی

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار