کراچی میں نوکری نہیں تو گرین بس میں کہاں جائیں؟ ثانیہ سعید کی سندھ حکومت پر سخت تنقید

منگل 16 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی سینئر اور نامور اداکارہ ثانیہ سعید نے سندھ حکومت کے ترقیاتی منصوبوں اور پالیسیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک شہریوں کو روزگار کے مواقع فراہم نہیں کیے جاتے، محض ٹرانسپورٹ منصوبے کسی مسئلے کا حل نہیں ہو سکتے۔

اداکارہ نے کہا کہ اگر لوگوں کے پاس نوکریاں ہی موجود نہ ہوں تو وہ گرین بس یا دیگر ٹرانسپورٹ سروسز سے آخر فائدہ کیسے اٹھائیں گے۔ ان کے مطابق اصل سوال یہ ہے کہ حکومت نے کبھی اس پہلو پر غور ہی نہیں کیا کہ اس شہر میں اتنی بڑی آبادی کو روزگار کیسے فراہم کیا جائے گا۔

اداکارہ نے کہا کہ گرین بس میں بیٹھ کر انسان کہاں جائے گا؟ نوکری ہے نہیں، حکومت نے کبھی سوچا ہی نہیں تھا کہ اس شہر میں اتنا بندہ آکر رہے گا۔ ثانیہ سعید نے کہا کیا نوکری دو گے وہ کیسے اکانومی میں رہیں گے؟ اکانومی کو واپس کیا کریں گے؟ اتنا نوجوان یہاں بے روزگار پھر رہا ہے، بسیں بنانے سے کچھ نہیں ہوگا یہ جو لائنیں ڈالی جارہی ہیں، ریڈ بس، اورنج بس، گرین بس اس سے کچھ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا گرین بس میں بیٹھ کر میں کہاں جاؤں گی؟ نوکری نہیں ہے میرے پاس۔ بسوں سے شہر تھوڑی بنتا ہے، سڑک نہیں ہو گی تو مشکلات ہوں گی لیکن شہر کا پورا احساس ہے اگر آپ نے شہر کے لوگوں کو اجنبی کردیا ہے تو وہ شہر کیا بچا؟۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سندھ حکومت نے ہفتہ وار دو چھٹیوں کا فیصلہ بحال کر دیا، اسکول پیر سے جمعہ تک کھلیں گے

ایم ایل ون کی تکمیل کے لیے حکومت نے جاپان سے تعاون بڑھانے کا عندیہ دیا

آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ: پاکستان نے امریکا کو 0-3 سے پچھاڑ دیا، اگلا مقابلہ کینیڈا سے ہوگا

اسحاق ڈار کی اردن اور صومالیہ کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں، دوطرفہ تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

گھریلو تنازع خونریز سانحے میں بدل گیا، دستی بم کے دھماکے سے 3 افراد جاں بحق

ویڈیو

ہلمند میں طالبان کا خواتین کے لباس پر کریک ڈاؤن، ایک ہفتے میں 10 سے زائد خواتین گرفتار

5 اگست کے بھارتی اقدامات مسترد، پاکستان کا کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

واشنگٹن کے چڑیا گھر میں باؤلی نے اپنی 5ویں سالگرہ کیسے منائی؟

کالم / تجزیہ

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے