ملک بھر میں بجلی کے بل کا نیا اور آسان فارمیٹ متعارف، صارفین کے لیے سمجھنا مزید آسان

بدھ 17 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے صارفین کی شکایات کے پیش نظر ملک بھر میں بجلی کے بلوں کا نیا اور آسان فارمیٹ متعارف کرا دیا ہے۔ حکام کے مطابق نئے ڈیزائن میں بل کی اہم معلومات زیادہ واضح انداز میں درج کی گئی ہیں تاکہ صارفین کو بل سمجھنے میں دشواری کا سامنا نہ ہو۔

ترجمان کے مطابق ملک بھر میں بجلی کے بلوں کے لیے نیا ڈیزائن جاری کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد بلوں کو زیادہ سادہ، شفاف اور صارف دوست بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری، فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 99 پیسے کمی

انہوں نے بتایا کہ صارفین کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کے بعد بجلی کے بل کے فارمیٹ کو مکمل طور پر ازسرِ نو تیار کیا گیا۔ پرانے بل میں غیر ضروری معلومات، پیچیدہ ترتیب اور تکنیکی اصطلاحات کی وجہ سے عام صارفین کو بل سمجھنے میں مشکلات پیش آتی تھیں۔

ترجمان کے مطابق نئے فارمیٹ میں قابلِ ادا رقم، بل جمع کرانے کی آخری تاریخ اور بجلی کے استعمال کی تفصیلات نمایاں انداز میں درج کی گئی ہیں، جس سے صارفین کو ضروری معلومات فوری طور پر دستیاب ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ نئے ڈیزائن کی تیاری میں سادگی، شفافیت اور بہتر صارف تجربے کو خصوصی طور پر مدنظر رکھا گیا ہے تاکہ ہر طبقے کے لوگ آسانی سے اپنے بل کی تفصیلات سمجھ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کی مفت بجلی ختم کرنے کے نوٹیفکیشنز معطل، پشاور ہائیکورٹ کا عبوری حکم

جدید سہولتوں کے تحت نئے بجلی کے بلوں میں کیو آر (QR) کوڈ بھی شامل کیا گیا ہے، جس کی مدد سے صارفین اضافی معلومات اور مختلف ڈیجیٹل خدمات تک فوری رسائی حاصل کر سکیں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ نئے فارمیٹ کے نفاذ سے نہ صرف بلوں کو سمجھنا آسان ہوگا بلکہ صارفین اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے درمیان رابطے اور معلومات تک رسائی کا عمل بھی مزید مؤثر بنے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران امریکا معاہدہ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان، وفاقی وزیر پیٹرولیم

ہٹ گانا آنے کے باوجود کینیڈا میں سیکیورٹی گارڈ اور صفائی کی نوکریاں کرتا رہا، گپی گریوال کا انکشاف

ٹرمپ ایران معاہدہ: نیتن یاہو کے لیے سب سے تشویشناک لمحہ، سی این این کی رپورٹ

کینیڈا کا امریکا ایران مفاہمت میں پاکستان کے کردار کا اعتراف

کاشف ضمیر کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات، رولیکس گھڑی کے تحفے پر بحث چھڑ گئی

ویڈیو

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی خصوصی ’رن فار فن ریس‘، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

ایران-امریکا ثالثی میں پاکستان کی کامیابی کے پیچھے معرکہ حق کا اہم کردار ہے، انجینیئر خرم دستگیر

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ