موٹر وے پر تمام گاڑیوں کے لیے آگ بجھانے والا آلہ لازمی قرار دے دیا گیا

بدھ 17 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس (این ایچ ایم پی) نے مسافروں اور مال بردار گاڑیوں کے لیے فائر سیفٹی کے قوانین کو انتہائی سخت کرتے ہوئے تمام گاڑیوں کے لیے کارآمد فائر ایکسٹنگوشر (آگ بجھانے والا آلہ) ساتھ رکھنا لازمی قرار دے دیا ہے۔

 یہ اہم فیصلہ حال ہی میں اسلام آباد، مری ایکسپریس وے پر کھجوٹ کے قریب پیش آنے والے ایک افسوسناک حادثے کے بعد کیا گیا ہے، جہاں ایک مسافر وین نالے میں گرنے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آ گئی تھی، جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: موٹروے پولیس کا نیا قانون: ڈرائیور کے ساتھ اب مسافروں کا بھی چالان ہوگا

موٹروے پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق گاڑیوں میں آگ بجھانے والے آلات کی موجودگی کو یقینی بنانے کا مقصد حادثات کی صورت میں آتشزدگی کے خطرات کو کم کرنا اور قیمتی انسانی جانوں کو محفوظ بنانا ہے۔

اس نئے قانون پر عمل درآمد کے لیے موٹروے پولیس کی جانب سے ملک بھر میں 24 جون 2026 تک ایک وسیع عوامی آگاہی مہم چلائی جارہی ہے تاکہ شہریوں کو پیشگی اطلاع مل سکے۔

ترجمان نے واضح کیا ہے کہ 24 جون کے بعد قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 25 جون سے ایسی کسی بھی پبلک سروس گاڑی یا کارگو ٹرک کو موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر داخل ہونے کی اجازت بالکل نہیں دی جائے گی جس میں آگ بجھانے والا سلنڈر موجود نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: اووراسپیڈنگ کیخلاف موٹروے پولیس کی نئی سخت پالیسی کیا ہے؟

حکام کی جانب سے ڈرائیوروں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گاڑی میں رکھے گئے فائر ایکسٹنگوشر کی میعاد (ایکسپائری ڈیٹ) لازمی چیک کر لیں۔

 ترجمان نے واشگاف الفاظ میں کہا ہے کہ گاڑی میں محض سلنڈر کا ہونا کافی نہیں ہوگا، بلکہ اس کا چارجڈ ہونا اور اس کی سوئی کا گرین زون میں ہونا ضروری ہے۔

 معیاد ختم یا ناکارہ سلنڈر رکھنے والی گاڑیوں کو بھی قانون شکنی کا مرتکب تصور کیا جائے گا اور انہیں موٹروے پر سفر کی اجازت نہیں ملے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں اندرونی اختلافات پر تصادم، فائرنگ اور پتھراؤ، متعدد رہنما اور کارکنان زخمی

سوات کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش دھماکہ، پولیس جوانوں سمیت 14 افراد جاں بحق، 18 سے زیادہ زخمی

آزاد کشمیر انتخابات: وادی کی 5 نشستوں کے نتائج آگئے، ن لیگ نے 3، پیپلز پارٹی نے 2 نشستیں جیت لیں

آزاد کشمیر انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی، ایسے نتائج کسی صورت قبول نہیں ہوں گے، راجا پرویز اشرف

ایل اے 44 ویلی 5: ن لیگ کے امیدوار احمد رضا قادری بھاری اکثریت سے کامیاب

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور