براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

اتوار 2 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الپائن کلب آف پاکستان (اے سی پی) نے اتوار کو بتایا ہے کہ ریسکیو ٹیم نے براڈ پیک پر تقریباً 5,700 میٹر کی بلندی پر معروف نیپالی نژاد برطانوی کوہ پیما نرمل پرجا کی لاش تلاش کر لی ہے۔

یہ پیشرفت اس واقعے کے 3 روز بعد سامنے آئی ہے جب برفانی تودہ گرنے کے بعد نرمل پرجا اور ان کی ٹیم کے دیگر ارکان لاپتا ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے معروف کوہ پیما نرمل پرجا سمیت 10 کوہ پیما لاپتا، ریسکیو آپریشن جاری

ہفتے کے روز مہم کے منتظم ادارے ایلیٹ ایکسپیڈ نے اعلان کیا تھا کہ اس مہم میں شریک پاکستانی کوہ پیما سہیل ساقی سمیت تمام کوہ پیما حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔

اس سے قبل 3 کوہ پیماؤں کی لاشیں برآمد کی جا چکی تھیں، جبکہ ایک اور لاش امریکی کوہ پیما کی ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا۔

الپائن کلب آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ زمینی ریسکیو ٹیم براڈ پیک پر تقریباً 5,700 میٹر کی بلندی پر نرمل پرجا تک پہنچ گئی ہے۔

ٹیم نے اس مقام پر مزید 3 لاشیں بھی دیکھی ہیں، تاہم ان کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔

بیان کے مطابق زمینی ریسکیو ٹیم لاشوں کو جاپانی کیمپ تک منتقل کرے گی، جبکہ دشوار گزار راستوں کے باعث امدادی کارروائیاں انتہائی مشکل حالات میں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: براڈ پیک سانحہ: 3 غیر ملکی کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 7 کی تلاش جاری

الپائن کلب نے واضح کیا کہ یہ معلومات ابتدائی فیلڈ رپورٹس پر مبنی ہیں، جن کی مزید تصدیق ہونا باقی ہے، اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر مصدقہ اطلاعات پھیلانے سے گریز کریں۔

اس سے قبل الپائن کلب آف پاکستان کے جنرل سیکریٹری ایاز شگری نے بتایا تھا کہ زمینی ریسکیو ٹیم آپریشن کے لیے ایڈوانس بیس کیمپ کی جانب روانہ ہو چکی ہے۔

ان کے مطابق پہاڑ کا دشوار گزار راستہ، برفانی تودوں کا خطرہ اور انتہائی کھڑی ڈھلوانیں امدادی کارروائیوں میں بڑی رکاوٹ ہیں، جبکہ خراب موسمی حالات کے باعث ہیلی کاپٹروں کا استعمال بھی ممکن نہیں ہو سکا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد تینوں ممالک کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر