سندھ کا 3.56 کھرب روپے کا بجٹ پیش، نئے ٹیکس عائد نہ کرنے کا اعلان، تنخواہوں اور پینشن میں 7 فیصد اضافہ

بدھ 17 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مالی سال 27-2026 کے لیے 3.56 کھرب روپے کا بجٹ سندھ اسمبلی میں پیش کردیا۔ بجٹ میں قریباً 3.41 کھرب روپے آمدن کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جبکہ 242 ارب روپے کے خسارے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بجٹ اجلاس کا آغاز تاخیر کا شکار رہا کیونکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ارکان نے ایوان میں احتجاج کیا۔ رکن صوبائی اسمبلی علی خورشیدی نے کہاکہ ان کی جماعت اجلاس کا بائیکاٹ کر رہی ہے کیونکہ بجٹ سے قبل اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

تنخواہوں، پینشن اور ترقیاتی پروگرام میں اضافہ

بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس عائد نہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں 7 فیصد اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ 400 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام، 13.2 ارب روپے کے سماجی تحفظ پیکج اور سندھ کو تجارت، مالیات، ٹیکنالوجی اور قابلِ تجدید توانائی کا علاقائی مرکز بنانے کے لیے متعدد طویل المدتی منصوبے شامل کیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بجٹ تقریر میں کہاکہ آئندہ مالی سال کے دوران حکومت کا ہدف مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنا، سرکاری مالیات کو مضبوط بنانا اور مشکل معاشی حالات میں ترقیاتی رفتار کو برقرار رکھنا ہے۔

گل پلازہ آتشزدگی متاثرین کے لیے 8.45 ارب روپے کا امدادی پیکج

سید مراد علی شاہ نے گل پلازہ آتشزدگی کے المناک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ سندھ حکومت نے اس حادثے کے متاثرین کے لیے 8.45 ارب روپے کے بڑے امدادی پیکج کی منظوری دی ہے۔ اس پیکج کے تحت جاں بحق ہونے والے ہر فرد کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔

صوبائی کابینہ نے بجٹ کی منظوری دے دی

بجٹ پیش کیے جانے سے قبل سندھ کابینہ نے مالی سال 2026-27 کے مجوزہ بجٹ کی منظوری دی۔ وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بجٹ کی مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے اجلاس میں کہاکہ مجوزہ بجٹ میں معاشرے کے تمام طبقات کا خیال رکھا گیا ہے اور صوبے سے غربت کے خاتمے کے لیے مختلف اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔ کابینہ نے بجٹ میں مزدوروں کے لیے کم از کم اجرت میں اضافے کی بھی منظوری دی۔

ترقیاتی اقدامات پر کابینہ کا اظہار اطمینان

اجلاس کے دوران کابینہ نے گزشتہ مالی سال کے دوران شروع کیے گئے ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں کو سراہا اور ان اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ ہاؤس کے جاری کردہ بیان کے مطابق کابینہ نے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوامی خدمت کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

آمدنی بڑھانے والے محکموں کی کارکردگی کا جائزہ

بجٹ پیش کرنے سے ایک روز قبل وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے بڑے ریونیو پیدا کرنے والے محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا تھا۔ اجلاس میں انہوں نے متعلقہ اداروں کو محصولات کی وصولی کا نظام مزید مؤثر بنانے اور مالیاتی کارکردگی بہتر کرنے کی ہدایت کی تاکہ صوبے کے ترقیاتی ایجنڈے کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران امریکا معاہدہ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان، وفاقی وزیر پیٹرولیم

ہٹ گانا آنے کے باوجود کینیڈا میں سیکیورٹی گارڈ اور صفائی کی نوکریاں کرتا رہا، گپی گریوال کا انکشاف

ٹرمپ ایران معاہدہ: نیتن یاہو کے لیے سب سے تشویشناک لمحہ، سی این این کی رپورٹ

کینیڈا کا امریکا ایران مفاہمت میں پاکستان کے کردار کا اعتراف

کاشف ضمیر کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات، رولیکس گھڑی کے تحفے پر بحث چھڑ گئی

ویڈیو

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی خصوصی ’رن فار فن ریس‘، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

ایران-امریکا ثالثی میں پاکستان کی کامیابی کے پیچھے معرکہ حق کا اہم کردار ہے، انجینیئر خرم دستگیر

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ