کاشف ضمیر کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات، رولیکس گھڑی کے تحفے پر بحث چھڑ گئی

جمعرات 18 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل اور متنازع انفلوئنسر کاشف ضمیر کی حالیہ ملاقات سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ کاشف ضمیر نے ملاقات کے دوران مولانا طارق جمیل کو رولیکس گھڑی تحفے میں دی جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آئے ہیں۔ متعدد صارفین نے کاشف ضمیر پر تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ ماضی میں بھی مشہور شخصیات کو مبینہ طور پر جعلی رولیکس گھڑیاں، سونے کی زیورات اور دیگر قیمتی تحائف دے چکے ہیں۔

کئی صارفین نے تبصروں میں تحفے میں دی گئی گھڑی کی اصلیت پر سوالات اٹھائے جبکہ بعض نے اسے رولیکس کی نقل قرار دیا۔ ایک صارف نے لکھا ’مشہور شخصیات کو فرسٹ کاپی رولیکس دینا بند کریں، آپ کی ویڈیو دیکھ کر ہی پتا چل جاتا ہے کہ یہ جعلی ہے‘۔

ایک اور صارف نے مولانا طارق جمیل پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’کیا یہی وہ شخصیت نہیں جو لوگوں کو بتاتی ہے کہ سونا حرام ہے اور دنیا و اس کی آسائشیں عارضی ہیں؟‘

یہ بھی پڑھیں: مولانا طارق جمیل نے بچے سے ہاتھ کیوں نہیں ملایا؟ بیٹے کی وضاحت سامنے آگئی

متعدد صارفین نے یہ بھی تبصرہ کیا کہ کاشف ضمیر نے مولانا طارق جمیل کو ’فولیکس‘ (جعلی رولیکس) تحفے میں دے کر دھوکا دینے کی کوشش کی ہے۔

واضح رہے کہ کاشف ضمیر ماضی میں بھی مختلف تنازعات اور سوشل میڈیا مباحث کا حصہ رہ چکے ہیں، جبکہ ان کی جانب سے معروف شخصیات کو مہنگے تحائف دینے کی ویڈیوز اکثر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش ہاتھ سے نکلا تو بھارت کو پڑوسی یاد آگئے، طارق رحمان کو دہلی بلانے کے لیے بے تابی

پانچوں آئل ریفائنریاں ریفائنری اپ گریڈ پالیسی کے تحت معاہدوں کے لیے تیار، علی پرویز ملک

ٹیکس اصلاحات میں شفافیت کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ یقینی بنایا جائے، وزیر اعظم شہباز شریف

’آخر مزید کتنے بچوں کی جانیں جائیں گی؟‘، پمز میں 14 نومولود بچوں کی ہلاکت پر شوبز شخصیات پھٹ پڑیں

یورپ کے معمر ترین حکمران شاہ ہارالڈ پنجم انتقال کرگئے، نیا بادشاہ کون ہوگا؟

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ