پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی خبر جلد آنے والی ہے، وفاقی وزیر علی پرویز ملک

بدھ 17 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق جلد مثبت اعلان متوقع ہے، کیونکہ حکومت عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں آنے والی کمی کا براہِ راست فائدہ عوام تک پہنچانے کے لیے پُرعزم ہے۔

ایک نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ حالیہ عرصے کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث غریب اور متوسط طبقے کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور گھریلو اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:گھریلو گیس صارفین کے لیے وزیر پیٹرولیم علی پرویز کا بڑا اعلان

انہوں نے اس امر کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کی مشکلات سے پوری طرح آگاہ ہے اور انہیں ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی اور خطے میں پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں متاثر ہوئیں، جس کا اثر پاکستان سمیت متعدد ممالک پر پڑا۔ تاہم اب حالات میں بہتری کے آثار نمایاں ہیں اور عالمی سطح پر خام تیل کی فراہمی میں اضافے کی توقع کی جا رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ عالمی منڈی میں ایران کے خام تیل کی دستیابی سے متعلق مثبت توقعات کے نتیجے میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان سامنے آ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے واضح ہدایات جاری کر رکھی ہیں کہ جیسے ہی عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی آئے، اس کا مکمل فائدہ عوام تک منتقل کیا جائے۔

مزید پڑھیں:وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے سعودی سفیر کی ملاقات، پیٹرولیم شعبے میں جاری تعاون کا جائزہ

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ملک کی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے اور عوامی مشکلات کم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

ان کے بقول وزیراعظم، نائب وزیراعظم اور حکومتی ٹیم کی سفارتی اور معاشی کاؤشوں کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے، جبکہ ملکی معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے اور اسٹیک ہولڈرز مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے امید ظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے عوام کو واضح اور مثبت پیش رفت دیکھنے کو ملے گی، جس سے مہنگائی کے دباؤ میں کمی اور عام شہریوں کو خاطر خواہ ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران امریکا معاہدہ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان، وفاقی وزیر پیٹرولیم

ہٹ گانا آنے کے باوجود کینیڈا میں سیکیورٹی گارڈ اور صفائی کی نوکریاں کرتا رہا، گپی گریوال کا انکشاف

ٹرمپ ایران معاہدہ: نیتن یاہو کے لیے سب سے تشویشناک لمحہ، سی این این کی رپورٹ

کینیڈا کا امریکا ایران مفاہمت میں پاکستان کے کردار کا اعتراف

کاشف ضمیر کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات، رولیکس گھڑی کے تحفے پر بحث چھڑ گئی

ویڈیو

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی خصوصی ’رن فار فن ریس‘، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

ایران-امریکا ثالثی میں پاکستان کی کامیابی کے پیچھے معرکہ حق کا اہم کردار ہے، انجینیئر خرم دستگیر

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ