ایران امریکا معاہدہ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان، وفاقی وزیر پیٹرولیم

جمعرات 18 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی جانب پیشرفت کے مثبت اثرات عالمی توانائی منڈیوں پر ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں، جس کے نتیجے میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل، وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ کی سفارتی کوششیں رنگ لا رہی ہیں اور خطے میں کشیدگی میں کمی کے امکانات بڑھ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے فوائد براہ راست عوام تک منتقل کیے جائیں گے۔

علی پرویز ملک کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت دی ہے کہ قیمتوں میں کمی کا فائدہ فوری طور پر عوام کو دیا جائے، جس کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ یہ کمیٹی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے لیے ایک شفاف ہفتہ وار فارمولہ مرتب کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ نئے مجوزہ فارمولے کے تحت قیمتوں میں ردوبدل کی وجوہات عوام کے سامنے واضح طور پر رکھی جائیں گی تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ ان کے مطابق اس فارمولے کو تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد حتمی شکل دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا ایران عبوری امن معاہدہ، تیل کی قیمتوں میں کمی، عالمی منڈیوں میں مثبت رجحان

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ خطے میں کشیدگی کے باوجود حکومت نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک میں تیل کی سپلائی چین کو بغیر کسی بڑی رکاوٹ کے برقرار رکھا۔ انہوں نے اس عمل میں تعاون کرنے والے تمام شراکت داروں اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ موجودہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر حکومت پاکستان اپنی توانائی سلامتی کی حکمت عملی پر بھی نظرثانی کر رہی ہے، اور آنے والے مہینوں میں توانائی کے شعبے میں متعدد اہم اصلاحات اور اقدامات متعارف کرائے جائیں گے تاکہ ملک کے اسٹریٹجک مفادات کا بہتر تحفظ کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر ثالث کا کردار ادا کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے دستخط کر دیے

پیٹرول کی طلب میں کمی، قیمتوں میں کمی کی امیدیں بڑھ گئیں

’کِس می ہیئر‘، کولکتہ کی سڑک پر آسٹریلوی سیاح سے ہراسانی، ویڈیو وائرل

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت جاری، امریکا اور ایران 60 روز میں حتمی معاہدے پر مذاکرات کریں گے

بلوچستان: گرینڈ الائنس کا احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان، صوبے بھر میں دفاتر بند کرنے کا فیصلہ

ویڈیو

پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر ثالث کا کردار ادا کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے دستخط کر دیے

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی خصوصی ’رن فار فن ریس‘، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ