وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط، پاکستان ثالث اور ضامن قرار

جمعرات 18 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا اور ایران نے پاکستان کی ثالثی سے طے پانے والے اہم سفارتی معاہدے ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پر دستخط کر دیے ہیں، جسے خطے میں 110 روز سے جاری کشیدگی کے خاتمے کی جانب ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت  پر بطور ضامن دستخط کیے ہیں۔ معاہدے پر امریکا کے صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے دستخط بھی موجود ہیں۔

اسی حوالے سے ’ایکس‘ پر جاری سرکاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسی مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کیے، جبکہ دستاویز پر دونوں ممالک کے صدور کے دستخط پہلے ہی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی ثالثی سے امریکا اور ایران کے درمیان 110 روزہ تنازع ختم، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اس معاہدے کو خطے کی اہم سفارتی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ اسلام آباد کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان ایک تاریخی سمجھوتہ طے پایا ہے، جس کے بعد 110 روز سے جاری تنازع کے خاتمے اور خطے میں امن کی نئی راہ ہموار ہونے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ’ایکس‘ پر جاری ٹوئت میں معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ پیشرفت دونوں ممالک کے درمیان تنازع کے سفارتی حل کے عزم کا مظہر ہے۔ ان کے مطابق مفاہمتی یادداشت فوری طور پر نافذ العمل ہو چکی ہے۔

معاہدے کے تحت ابتدائی مرحلے میں ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی بحالی اور امریکا کی جانب سے بحری ناکہ بندی کے خاتمے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان اور شریک ثالث قطرکل 19 جون کو سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں اس معاہدے کی باضابطہ تقریب کی میزبانی کریں گے، جہاں آئندہ کے تکنیکی مذاکرات کا آغاز بھی کیا جائے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے پاکستان اور دیگر ثالثوں کے کردار کو سراہا ہے، جبکہ ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق اب توجہ مکمل طور پر معاہدے پر عمل درآمد پر مرکوز ہوگی۔

یہ معاہدہ اس طویل کشیدگی کے خاتمے کی علامت ہے جو فروری کے آخر میں شروع ہوئی تھی اور جس کے دوران خطے میں بحری نقل و حرکت، توانائی سپلائی اور سیکیورٹی صورتحال متاثر ہوئی۔ پاکستان نے اس پورے عمل میں امریکا، ایران اور دیگر علاقائی شراکت داروں کے درمیان رابطوں میں کلیدی کردار ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر میں ہنگامہ آرائی کی منصوبہ بندی،جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی لیک آڈیو کال سامنے آگئی

کان کنی تنازع خونریز تصادم میں بدل گیا، بی جے پی رہنما سمیت 3 افراد زندہ جل کر ہلاک

آزاد کشمیر انتخابات 2026: مسلم لیگ (ن) نے 37 حلقوں کے امیدواروں کا اعلان کر دیا

’تاریخ میں لکھا جائے گا کہ پاکستان نے تیسری عالمی جنگ کو روکا‘، ایران-امریکا معاہدے کے بعد پاکستان کی عزت میں مزید اضافہ

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی فوجی سازوسامان واپس لے سکتے ہیں، ٹرمپ

ویڈیو

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی خصوصی ’رن فار فن ریس‘، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

ایران-امریکا ثالثی میں پاکستان کی کامیابی کے پیچھے معرکہ حق کا اہم کردار ہے، انجینیئر خرم دستگیر

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ