وائٹ ہاؤس : ‘یو ایف سی فریڈم 250’ تقریب پر دہشتگردی کا بڑا حملہ کیسے ناکام بنایا گیا؟ تفصیلات جاری

جمعرات 18 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے وائٹ ہاؤس میں منعقدہ ‘یو ایف سی فریڈم 250’ کی تقریب پر دہشتگردی کا بڑا حملہ ناکام بنانے کے حوالے سے انتہائی اہم اور سنسنی خیز تفصیلات جاری کردی ہیں۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ‘ایف بی آئی’ نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر اتوار 14 جون کو ہونے والی اس تقریب پر حملے کا منصوبہ ناکام بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں مقیم 5 ہزار سے زیادہ افغان قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار، دہشتگردی اور جنسی جرائم میں ملوث افرادکی ملک بدری کا فیصلہ

اس تقریب کا انعقاد امریکہ کے 250 سال مکمل ہونے اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا گیا تھا جس میں دنیا بھر سے اہم شخصیات شریک تھیں۔

حکام کے مطابق اس خوفناک سازش کا ماسٹر مائنڈ ایک غیر قانونی تارک وطن ابراہام ہرنوسیلو الواریز ہے جسے اوماہا سے گرفتار کیا گیا ہے اور وہ میکسیکو کا شہری ہے۔

الواریز سال 2001 میں وزٹر ویزا پر امریکہ آیا تھا اور ویزا کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی غیر قانونی طور پر وہیں مقیم رہا جبکہ سال 2014 میں اسے ‘ڈاکا’ یعنی ڈیفرڈ ایکشن فار چائلڈ ہڈ ارائیولز کے تحت عارضی ریلیف بھی ملا تھا۔

محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی کارروائی کے دوران اب تک اس سازش میں ملوث 5 مرکزی ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ مجموعی طور پر 23 افراد کی شناخت کی گئی ہے جو اس نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا نے سابق کیوبن صدر راؤل کاسترو پر فوجداری الزامات عائد کردیے

دہشت گردوں کا منصوبہ انتہائی خطرناک تھا جس کے تحت وہ وائٹ ہاؤس میں موجود ارب پتی افراد، سرکاری حکام اور عام شہریوں کو بڑے پیمانے پر نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ اس گھناؤنی سازش کے لیے بارود سے لادے ڈرونز کا استعمال کیا جانا تھا تاکہ پنڈال میں بھگڈر مچائی جا سکے اور جب لوگ خوفزدہ ہو کر باہر کی طرف بھاگیں تو پہلے سے متعین اسنائپرز ان پر اندھا دھند گولیاں چلا سکیں۔

 ایف بی آئی نے انکرپٹڈ چیٹ گروپس کی نگرانی کے دوران اس منصوبے اور جائے وقوعہ کے نقشے پکڑ کر کارروائی کی اور ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، ہزاروں گولیاں اور ٹیکٹیکل آلات برآمد کرلیے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

9 مئی کے ایک اور کیس کا فیصلہ آگیا، محمودالرشید، عمر چیمہ، اعجاز چوہدری، یاسمین راشد کو 10،10 سال قید کی سزا، شاہ محمود بری

ایران جنگ کے بعد چین کا سفارتی اثر و رسوخ بڑھ گیا، سی این این کی رپورٹ میں دعویٰ

یلو اسٹون میں خلائی مخلوق کی تلاش، سائنسدانوں کی تحقیق سے مریخ پر زندگی کے شواہد ملنے کی امید

امریکا اور ایران کے ایلچی مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ، سیز فائر کے باوجود لبنانی علاقوں پر اسرائیلی حملے جاری

پاک فوج میں بغاوت کی بات کرنے والوں کو سرعام پھانسی دی جائے، کشمیری قیادت کا مطالبہ

ویڈیو

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑی کمی، اسلام آباد کے شہریوں میں خوشی کی لہر

شہباز شریف کا وعدہ پورا، پیٹرول کی قیمت میں 74روپے کمی، امریکی نائب صدر نے اسرائیل کو کھری کھری سنادیں، فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کو خراج تحسین

فیلڈ مارشل اور وزیراعظم نے دنیا کو بڑی تباہی سے بچا لیا، جنگ ختم نہ ہونے پر پیٹرول کی قیمت 10ہزار روپے ہوتی؟

کالم / تجزیہ

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘