خیبرپختونخوا کا 2 ہزار 170 ارب روپے کا بجٹ پیش، 50 ارب روپے خسارہ، ترقیاتی پروگرام کے لیے 524 ارب مختص

جمعہ 19 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال 27-2026 ہزار 170 ارب روپے حجم کا بجٹ صوبائی اسمبلی میں پیش کر دیا ہے، جس میں مجموعی آمدن کا تخمینہ 2 ہزار 122 ارب روپے لگایا گیا ہے جبکہ بجٹ خسارہ 50 ارب روپے ظاہر کیا گیا ہے۔ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں، صحت، تعلیم، امن و امان اور عوامی فلاحی پروگراموں کے لیے خطیر رقوم مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان کا مالی سال27-2026 کا بجٹ، عوام کے لیے خاص کیا ہے؟

خیبرپختونخوا حکومت نے مالی سال 27-2026 کا 2 ہزار 170 ارب روپے کا بجٹ صوبائی اسمبلی میں پیش کر دیا۔ بجٹ دستاویز کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے کل محاصل کا تخمینہ 2 ہزار 122 ارب روپے لگایا گیا ہے، جبکہ کل اخراجات 2 ہزار 170 ارب روپے تجویز کیے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں تقریباً 50 ارب روپے کا خسارہ سامنے آیا ہے۔

بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے 524 ارب روپے جبکہ جاری اخراجات کے لیے ایک ہزار 645 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ضم شدہ قبائلی اضلاع کے لیے 35 ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کی تجویز شامل ہے، جبکہ کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار روپے سے بڑھا کر 45 ہزار روپے کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

امن و امان کے لیے 191 ارب روپے، گڈ گورننس روڈ میپ کے لیے 20 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ احساس مستحق پروگرام کے لیے 15 ارب روپے، صحت کارڈ کے لیے 50 ارب روپے جبکہ ایم ٹی آئیز اسپتالوں کے لیے 80 ارب روپے رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ کا 3.56 کھرب روپے کا بجٹ پیش، نئے ٹیکس عائد نہ کرنے کا اعلان، تنخواہوں اور پینشن میں 7 فیصد اضافہ

پشاور بحالی پروگرام کے لیے 36 ارب روپے، پشاور بی آر ٹی کے لیے ساڑھے 7 ارب روپے اور خوشحال ہزار پروگرام کے لیے 4 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز شامل ہے۔

بجٹ میں اقلیتی برادری کی خودکفالت کے لیے 51 ملین روپے، احساس کسان پروگرام کے لیے 2 ارب روپے اور بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کو بلا سود قرضوں کی فراہمی کے لیے 2 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

الیکٹرک بائیکس اور رکشہ منصوبے کے لیے ڈھائی ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

صحت کے شعبے کے لیے مجموعی طور پر 334 ارب روپے جبکہ تعلیم کے لیے 468 ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ محکمہ بلدیات کے لیے 90 ارب روپے، داخلہ امور کے لیے 29 ارب روپے اور ٹرانسپورٹ کے لیے 14 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اسی طرح زراعت کے لیے 29 ارب روپے، توانائی کے شعبے کے لیے 42 ارب روپے اور زکوات کے لیے 28 ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

صوبائی حکومت کے مطابق بجٹ میں عوامی سہولت، سماجی تحفظ، ترقیاتی منصوبوں اور بنیادی شعبوں کو ترجیح دی گئی ہے، جبکہ تعلیم، صحت، امن و امان اور روزگار کے مواقع بڑھانے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران جنگ کے بعد چین کا سفارتی اثر و رسوخ بڑھ گیا، سی این این کی رپورٹ میں دعویٰ

یلو اسٹون میں خلائی مخلوق کی تلاش، سائنسدانوں کی تحقیق سے مریخ پر زندگی کے شواہد ملنے کی امید

امریکا اور ایران کے ایلچی مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ، سیز فائر کے باوجود لبنانی علاقوں پر اسرائیلی حملے جاری

پاک فوج میں بغاوت کی بات کرنے والوں کو سرعام پھانسی دی جائے، کشمیری قیادت کا مطالبہ

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر ازبکستان کی پاکستان کو مبارکباد، سفارتی کردار اور امن کوششوں کو سراہا

ویڈیو

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑی کمی، اسلام آباد کے شہریوں میں خوشی کی لہر

شہباز شریف کا وعدہ پورا، پیٹرول کی قیمت میں 74روپے کمی، امریکی نائب صدر نے اسرائیل کو کھری کھری سنادیں، فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کو خراج تحسین

فیلڈ مارشل اور وزیراعظم نے دنیا کو بڑی تباہی سے بچا لیا، جنگ ختم نہ ہونے پر پیٹرول کی قیمت 10ہزار روپے ہوتی؟

کالم / تجزیہ

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘