اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے اثرات، اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی ہوگئی

جمعہ 19 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے اثرات سامنے آںا شروع ہوگئے ہیں، اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

خبررساں ایجنسی ‘رائٹرز’ نے ایک سینیئر امریکی اہلکار حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ دونوں فریقین جنگ بندی پر آمادہ ہوگئے ہیں۔

جنگ بندی کا اطلاق بروز جمعہ (19 جون 2026) کو مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے سے ہوچکا ہے،اس معاہدے کو یقینی بنانے کے لیے امریکا اور قطر کے مذاکرات کاروں نے اہم کردار ادا کیا، جبکہ ایران کی جانب سے بھی اس سلسلے میں مدد فراہم کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: دستخط شدہ ایران، امریکا ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ کے شق وار مندرجات سامنے آگئے

جمعہ کے روز دونوں جانب سے شدید گولہ باری اور فضائی حملوں کے بعد اس ہنگامی جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا۔ امریکی اہلکار کے مطابق شدید جھڑپوں کے بعد اب دونوں فریقین نے حملے روک دیے ہیں۔

یہ جنگ بندی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں کشیدگی انتہائی عروج پر تھی، اور اس اقدام کا مقصد مزید جانی و مالی نقصان کو روکنا اور امن کی کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان طے پانے والا حالیہ ہنگامی معاہدہ محض ایک مقامی جنگ بندی نہیں ہے، بلکہ یہ رواں ہفتے طے پانے والی تاریخی ‘اسلام آباد مفاہمتی یادداشت’ کو بچانے کے لیے ایک انتہائی اہم سفارتی کامیابی بن کر سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد مفاہمتی یادداشت: ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کی ٹرانزٹ فیس معطل کر دی

جمعے کے روز ہونے والی شدید جھڑپوں نے اس وسیع تر علاقائی امن معاہدے کو شدید خطرے میں ڈال دیا تھا، جس کے بعد امریکی اور قطری حکام نے ایران کے تعاون سے یہ فوری جنگ بندی کروائی تاکہ امن کا عمل متاثر نہ ہو۔

اس سے قبل گزشتہ روز امریکا اور ایران کے درمیان ‘اسلام آباد مفاہمتی یادداشت’ پر دستخط ہوئے تھے، جس کا بنیادی مقصد مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کا قیام اور کشیدگی کا خاتمہ ہے۔

سفارتی ماہرین کے مطابق اگر یہ فوری جنگ بندی عمل میں نہ لائی جاتی تو اسلام آباد میں مہینوں کی محنت سے تیار کیا گیا امن فریم ورک مکمل طور پر ناکام ہوسکتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: تاریخی دستاویز ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پاک ایران تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، ایرانی صدر مسعود پزیشیکیان

اب اس جنگ بندی کے بعد ‘اسلام آباد مفاہمتی یادداشت’ کے تحت خطے میں امن کے وسیع تر اہداف پر دوبارہ کام شروع ہونے کی امید پیدا ہو گئی ہے، اور امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے سے فائرنگ کا تبادلہ مکمل طور پر رک چکا ہے۔

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کی تصدیق، اسرائیلی فوج کا بیان

اسرائیلی فوج نے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی تصدیق کردی ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ایفی دیفرین نے ایک بیان میں کہا کہ جنگ بندی نافذ ہوچکی ہے، تاہم اسرائیلی فوج ضرورت پڑنے پر دوبارہ لڑائی جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق جنگ بندی کے باوجود حالات پر نظر رکھی جارہی ہے اور کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوجی تیاری برقرار رکھی جائے گی۔

امریکا ایران معاہدہ لبنان کے بارے میں کیا کہتا ہے؟

امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے پہلے نکتے میں لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوجی کارروائیوں کے فوری اور مستقل خاتمے کا اعلان کیا گیا ہے۔

معاہدے میں تمام فریقوں کو لبنان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے احترام اور تحفظ کا پابند بنایا گیا ہے۔

14 نکات پر مشتمل مفاہمتی یادداشت میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے، ایران کے کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کرنے کی یقین دہانی، ایران کی تعمیر نو کے لیے 300 ارب ڈالر کے منصوبے اور امریکا کی جانب سے ایران پر عائد ہر قسم کی پابندیوں کے خاتمے جیسے نکات بھی شامل ہیں۔

امریکی حکام اس سے قبل واضح کرچکے ہیں کہ اگرچہ لبنان جنگ بندی کے فریم ورک کا حصہ ہے، تاہم لبنانی علاقے سے اسرائیلی افواج کا انخلا اس معاہدے کی شرط نہیں ہے، اور اسرائیل اپنے دفاع کے حق کو برقرار رکھے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سلام آباد مفاہمتی یادداشت پر ازبکستان کی پاکستان کو مبارکباد، سفارتی کردار اور امن کوششوں کو سراہا

پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کی اہم بیٹھک، اسحاق ڈار قاہرہ روانہ

امریکا اور قطر کا ایران کے منجمد اربوں ڈالر جاری کرنے پر غور، 6 ارب ڈالر کی ابتدائی رقم تک رسائی کا امکان

بجٹ پائیدار معاشی ترقی کی رفتار تیز کرنے کی بنیاد بنے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

فیفا ورلڈ کپ: 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے والی پیراگوئے نے ترکیہ کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا

ویڈیو

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑی کمی، اسلام آباد کے شہریوں میں خوشی کی لہر

شہباز شریف کا وعدہ پورا، پیٹرول کی قیمت میں 74روپے کمی، امریکی نائب صدر نے اسرائیل کو کھری کھری سنادیں، فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کو خراج تحسین

فیلڈ مارشل اور وزیراعظم نے دنیا کو بڑی تباہی سے بچا لیا، جنگ ختم نہ ہونے پر پیٹرول کی قیمت 10ہزار روپے ہوتی؟

کالم / تجزیہ

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘