امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی سے متعلق بیان پر اٹلی اور امریکا کے درمیان ایک نیا سفارتی تنازع کھڑا ہوگیا جس کے بعد اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے اپنا طے شدہ امریکی دورہ منسوخ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی فوجی سازوسامان واپس لے سکتے ہیں، ٹرمپ

سی این این کے مطابق اطالوی وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے جمعےکو اعلان کیا ہے کہ وہ امریکا نہیں جائیں گے جہاں ان کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات طے تھی۔ تاجانی نے ٹرمپ کے مبینہ ریمارکس کو توہین آمیز قرار دیا جبکہ وزیراعظم جارجیا میلونی نے انہیں مکمل طور پر من گھڑت قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا۔
یہ حالیہ تنازع ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رواں ہفتے فرانس میں ہونے والے جی 7 اجلاس کے دوران امریکا اور یورپی اتحادیوں کے درمیان تعلقات میں بہتری کے اشارے ملے تھے تاہم ٹرمپ کے بیان نے دونوں فریقوں کے تعلقات میں ایک نئی دراڑ ڈال دی ہے۔
اطالوی ٹی وی چینل لا 7 کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ جی-7 اجلاس کے دوران وزیراعظم میلونی نے ان سے تصویر بنوانے کے لیے منت سماجت کی تھی اور انہوں نے صرف ترس کھا کر ان کے ساتھ تصویر بنوائی۔
مزید پڑھیے: زیلنسکی کیساتھ تلخ کلامی جیسے واقعے کا امکان، شاہ چارلس اور ٹرمپ کی ملاقات میڈیا سے دور ہوگی
اس بیان کے جواب میں جارجیا میلونی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ویڈیو پیغام میں ٹرمپ کے دعوؤں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کے بیانات مکمل طور پر جھوٹ اور من گھڑت ہیں۔
🇮🇹 Italian PM Giorgia Meloni rejects Trump’s claim that she 'begged' for a photo with him
🗣️ Trump told Italy’s La7 TV that Meloni 'wanted a picture with me so badly,' while Meloni said the remarks were 'completely made up' and that 'neither I nor Italy ever beg'
▪️ Italian… pic.twitter.com/Q1mhbiW9Kc
— Anadolu English (@anadoluagency) June 19, 2026
میلونی نے کہا کہ میں واقعی حیران ہوں اور میری سمجھ میں نہیں آ رہا ہے امریکی صدر اپنے اتحادیوں کے ساتھ اس طرح کا رویہ کیوں اختیار کرتے ہیں جبکہ یہ پہلا موقع بھی نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو ’وینزویلا کا عبوری صدر‘ قرار دے دیا
اطالوی وزیراعظم نے مزید کہا کہ ٹرمپ کے الزامات فوری جواب کے متقاضی تھے اس لیے انہوں نے عوامی سطح پر ان کی تردید کرنا ضروری سمجھا۔














